سکٹا، مغربی چمپارن 20مارچ 2023کو کلیہ عائشہ الصدیقہ للبنات وتوحید انٹر نیشنل اکیڈمی کا سالانہ تعلیمی جشن نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں مختلف دینی،سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین،سرپرست اور علاقہ کے معزز لوگوں لوگوں نے شرکت فرمائی اور پروگرام کے کامیاب انعقاد پر کلیہ عائشہ الصدیقہ للبنات اور توحید انٹر نیشنل اکیڈمی کے ذمہ داران طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔
سالانہ تعلیمی پروگرام کی شروعات اولی متوسطہ ایک طالبہ رضیہ شہنواز موتیہاری کی تلاوہ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شبانہ خاتون جھارکھنڈ نے حمد باری تعالی پیش کی۔ پھر کلیہ کی طالبات نے اردو،ہندی، عربی اور انگلش تقریریں پیش کیںاور طلبہ اور طالبات کے نے رنگا رنگ،مفید اور معنی خیز پروگرام پیش کئے جنہیں سامعین نے دل کھول کر پسند کیا اور کلیۃ اور اکیڈمی کے ذمہ داروں کو کلمات تحسین وآفرین اور نیک دعائوں سے نوازا۔
اس پروگرام کے خصوصی مہمان مشہور قومی وملی رہنماممبر پارلیمنٹ سنیل کمار کشواہا نے اپنے خطاب میں طلبہ اور طالبات کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگراموں کو انتہائی معنی خیز قرار دیا اور کہا کہ جس طرح کہ متنوع عناوین پر طلبہ اور طالبات نے بہت انداز میں پروگرام پیش کئے اس یہ نتیجہ اخذ کرنامشکل نہیں ہے کہ آپ کا یہ ادارہ مثالی ہے اور بہت عمدگی سے ساتھ نونہالان قوم کی تعلیم وتربیت کررہا ہے۔ مولانا شبیر بشیر المدنی صد مبارک باد ہیں کہ انہوں نے سکٹا کے علاقہ میںکلیۃ عائشہ الصدیقہ اور توحید انٹر نیشنل اکیڈمی کو قائم کر کے قوم کی ایک اہم اور بنیادی ضرورت کی تکمیل فرمائی ہے۔
کلیہ اور اکیڈمی کے ناظم صاحب نے اپنی تقریر میں تمام مہمانان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اسکول کی حصولیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں ادارے علاقے کے منفرد ادارے ہیں جس میں اسلامی ماحول میں دینی اور عصری تعلیم دی جاتی ہے۔ہم نے اس کے لئے لائق وفائق اساتذۃ ومعلمات کی ٹیم تیاری کی ہے اور اس علاقے میں ہم نونہالان قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ وپراستہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر خالد انور نے اپنی تقریر میں کہا کہ ناظم صاحب اور طلباء و اساتذہ کی محنتوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو درخت لگایا تھا اور جسے شب وروز خو جگر سے سینچتے ہیں۔ وہ درخت اب ہمارے لئے ثمرہ آور ہونے لگا ہے جس کے اچھے اثرات ہم محسوس کر رہے ہیں۔
نیز اس پروگرام میں جن معزز شخصیات نے شرکت فرمائی ان میں ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی، خورشید عالم سابق منتری، بھون پٹیل ، شری متی میرا شرما، محمد جھانگیر ،نیاز احسن مدنی، شکیل اختر ریاضی ، محمد ہاشم مدنی ، فیصل احمد مدنی اور اشفاق سجاد السلفی قابل ذکر ہیں۔
اس سالانہ تعلیمی جشن کے موقع پر کلیہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی کل دس طالبات نے عا لمیت کی۔ اس سب کو سند مع اعزازات و انعامات سے نوازا گیا۔