• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عوام کو اب دھوکے اور دغا کا جواب ووٹ کے ذریعے دینا ہوگا

میں تہاڑ تک ساتھ چلو گا ،کیا آپ میدان چھوڑ دوں گے:عمر عبد اللہ بنام انجینئر رشید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 13, 2024
0 0
A A
عوام کو اب دھوکے اور دغا کا جواب ووٹ کے ذریعے دینا ہوگا
Share on FacebookShare on Twitter

بیگ عارف
سرینگر ،سماج نیو ز سروس:سال 2019میں ہمارے ساتھ جو دھوکہ ہوا، دغا ہوئی ،ایک پوری قوم کو غیر یقینیت اور بے چینی میں بھنور میں دھکیل کر تباہی اور بربادی کی نظر کردیا گیا کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور امید وار برائے حلقہ گاندربل و بڈگام عمر عبد اللہ نے کہا کہ گذشتہ 6سال سے جو استحصال ہورہاہے ،اُس کیخلاف اپنی آواز اُٹھانے اور اپنی عوامی حکومت قائم کرنے کا موقعہ موجودہ اسمبلی انتخابات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے حلقہ انتخاب اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ ایسٹ اور دیوسر حلقہ انتخابات میں چنائوی جلسوں سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ10سال خصوصاً گذشتہ6سال سے جموں وکشمیر کے عوام ہر لحاظ سے پریشان ہیں، بے روزگاری، پکڑ دھکڑ غیر یقینیت، بے چینی،مہنگائی اور حکومتی بے رُخی سے لوگ پریشانِ حال ہیں۔نوجوانوں کو آج یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ اگر کہیں غلطی سے کوئی ایسی ویسی تصویر فیس بُک پر لائک ہوگئی تو اُسے تھانے بلایاجائے گا۔ کافی تعداد میں ہمارے نوجوان پی ایس اے کے تحت جیلوں میں بند ہیں اور اُن کے والدین اور اہل خانہ در بہ در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، نیشنل کانفرنس نے اس منشور پہلے ان نوجوانوں کو واپس لانے کیلئے کوششیں کرنے کا وعدہ کیا ہے اور پھر آہستہ آہستہ رہائی کیلئے اقدامات اُٹھانے کا اعلان بھی کیاہے اور جب پی ایس اے کے تحت ان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ہم اُسے جڑ سے ہی اُکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کو بجلی کی کمی، بجلی فیس، پانی کی قلت ، پانی کا فیس، راشن، مہنگائی، روزگار، شوسل ویلفیئر سکیموں کے بند ہونے اور دیگر روز مرہ کے مسائل کا سامنا ہے اور ہم نے ان مسائل کو بھی اچھی طرح حل کرنے کا وعدہ اپنے منشور میں کیاہے۔ رہی بات حکومت کی تو ہمیں ہر لحاظ سے بے عزت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بجائے اس کے کہ ہمارے روز مرہ کے مسئلے حل ہوں، ان لوگوں کی ایک ہی کوشش ہے کہ کسی طرح ہم تقسیم ہوجائیں، کسی طرح ہمارے ووٹ بٹ جائے اور کسی طرح ہماری آواز کمزور ہوجائے۔یہی وجہ ہے کہ آپ لوگوں کو اس انتخابات میں آزادی اُمیدواروں اور نت نئی سیاسی جماعتوں کی بھر مار نظر آرہی ہیے، وہ لوگ بھی میدان میں جو کہتے ہیں کہ ہم بی جے پی کیخلاف لڑیں گے لیکن اُن کا 90فیصد نشانہ نیشنل کانفرنس ہوتا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر جمو ں وکشمیر کے عوما بھاجپا کی سازشوں سے بچنا چاہتے ہیں اور اس سرزمین کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹوں کو تقسیم ہونے نہیں دینا ہے۔ ہم نے ووٹوں کی تقسیم کا خمیازہ بھگتا ہے اور آج بھی بھگت رہے ہیں، اگر 2014میں بی جے پی کی انٹری نہیں ہوئی ہوتی ، ہم اس دور سے نہیں گزر رہے ہوتے، آج دوبارہ قلم دوات والے اُسی نعرے پر ووٹ مانگ رہے کہ بی جے پی کیخلاف ہمیں ووٹ دو، ’’خدارا ہمیں بتائے کہ کیا آپ نے 2014میں بھی اسی نعرے پر عوام سے ووٹ نہیں مانگے تھے اور جب لوگوں نے آپ کو ووٹ دیئے تو آپ سیدھے جاکر بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئے۔ باوجود اس کے کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کو جموںوکشمیر سے باہر رکھنے کیلئے آپ کو غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو یہاں لانا تباہی اور بربادی کا سامان ہوگا لیکن آپ نے نہیں مانا‘‘۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر اُس وقت پی ڈی پی والوں نے بھاجپا کیساتھ اتحاد نہ کیا ہوتا تو آج ہم اپنی خصوصی پوزیشن سے محروم نہیں ہوتے، ہمارا اپنا آئین قائم و دائم ہوتا، ہمارا اپنا جھنڈا اونچا لہرا رہا ہوتا،ہماری ریاست کے دو ٹکڑے نہیں ہوئے ہوتے، ہماری یہ تاریخی ریاست یونین ٹریٹری میں تبدیل نہیں ہوئی ہوتی، ہم گذشتہ6سال سے عوامی منتخبہ حکومت سے محروم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے ضروری ہے کہ عوام وقت رہتے بھاجپا کے حربوں کو سمجھیں اور پھر ایک ووٹوں کو تقسیم کرنے سے اجتناب کریں اور اُس اتحاد کو ووٹ دیں جو واقعی بھاجپا کیخلاف صف آراء ہے۔ادھر کولگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبد اللہ کہا کہ وہ انجینئر رشید کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں جہاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر میں تہاڑ تک ان کا ساتھ دوں گا تو وہ میدان چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے پوچھا ’’ میں آپ کو بتاتا ہوں، میں اسے تہاڑ لے جاؤں گا، کیا وہ میدان چھوڑ دے گا۔ ‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist