• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اگست 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بی جے پی حکومت میں ملک کی خارجہ پالیسی بیرون ملک سے طے ہورہی ہے:اکھلیش یادو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 9, 2026
0 0
A A
بی جے پی حکومت میں ملک کی خارجہ پالیسی بیرون ملک سے طے ہورہی ہے:اکھلیش یادو
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ  (یواین آئی) سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے دور میں ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی بیرونی اثر بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ہندوستان کی روایتی غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کی جگہ گروہی پالیسی اپنا لی ہے جس سے ملک کی خودمختاری اور خود انحصاری کمزور ہوئی ہے۔ اتوار کو لکھنؤ کے جانکی پورم میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت کوئی گروی گارنٹی یوجنا” چلا رہی ہو اور اسی کے تحت فیصلے کیے جا رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر معاملے میں دوسروں کی طرف دیکھ رہی ہے اور انہیں کے اشاروں کے مطابق کام کر رہی ہے جس سے ملک کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سچے لوگوں اور سچائی سے گھبراتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جو حکومت خود کو سناتن دھرم کی حمایتی بتاتی ہے وہی آج سناتن دھرم کے قابل احترام شنکرآچاریہ کا احترام نہیں کر رہی اور ان کی توہین کر رہی ہے۔ مہنگائی اور بدعنوانی کے مسئلے پر بھی انہوں نے حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پورے نظام کو خراب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہیں اور ہر طبقہ اس سے پریشان ہے۔ ان کے مطابق جب تک بی جے پی حکومت ختم نہیں ہوگی تب تک مہنگائی سے راحت ملنا مشکل ہے۔ بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر اکھلیش یادو نے خواتین کو مبارکباد دی اور کہا کہ خواتین کے بارے میں سماج کی سوچ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جتنا ترقی کریں گی سماج بھی اتنا ہی ترقی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے عہد میں اترپردیش میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں اور خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو تحفظ، عزت اور روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ خواتین سے متعلق جرائم کے اعداد و شمار میں رد و بدل کیا جا رہا ہے اور اگر نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو خواتین کی حفاظت کے معاملے میں اتر پردیش کی صورتحال تشویشناک نظر آتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist