بلند شہر 30 جنوری،سماج نیوز سروس:آج ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ نے تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ تحصیل صدر کے احاطے میں واقع ای وی ایم گودام (وئیرہاﺅس) کا بیرونی معائنہ کیا ۔سا تھ ہی ای وی ایم مشین کی حفاظت کے بارے میں معلومات حاصل کر تے ہوئے گودام کے محافظ کوضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر موجود سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے بھی ضروری معلومات حاصل کی گئیں۔اس کے علاوہ گودام میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فو ٹیج اوران کی ریکارڈنگ کو چیک کر تے ہوئے ضلع مجسٹر یٹ نے ریکارڈنگ کو محفوظ رکھنے کی ہدایات دیں۔ معا ئنہ کے وقت ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر مسز رینو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام کمار اتری کے علاوہ متعلقہ افسران اور بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود رہے۔












