• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شمالی ہند کی تینوں ریاستوں کے انتخابی نتیجے حیران کن بھی ہیں اور مایوس کن بھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 5, 2023
0 0
A A
شمالی ہند کی تینوں ریاستوں کے انتخابی نتیجے حیران کن بھی ہیں اور مایوس کن بھی
Share on FacebookShare on Twitter
حیران کن اس معنی میں کہ راجستھان کی گہلوت سرکار کی فلاحی اسکیموں کی ان کے مخالفین بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے ۔ چرنجیوی سواستھ یوجنا میں عام آدمی کو 25 لاکھ تک (جو اب بڑھا کر پچاس لاکھ تک کردیا گیا تھا) مفت علاج کی سہولت مہیا تھی تعلیم کے میدان‌ میں سیکڑوں کالج اور اسکول کھولے گئے
کسانوں کے لئے فلاحی اسکیمیں گھروں میں سو یونٹ تک بجلی مفت بزرگوں کو پنشن بے روزگاروں کو بیروزگاری بھتہ سرکاری ملازمین کو او پی ایس اور ایسی بیسیوں اسکیمیں عوام میں مقبول تھیں حکومت پر کرپشن کے بڑے الزامات بھی نہیں لگائے جاسکے تھے اس کے باوجود بیشتر وزراء کی شرمناک ہار سمجھ سے پرے ہے کہا جارہا ہے کہ خود جیتنے والوں کو بھی ایسی جیت کا اندازہ نہیں تھا
تو کیا اب یہ سمجھا جائے کہ عوام کے نزدیک اب عوامی فلاح وبہبود سے زیادہ اہم کچھ دیگر امور ہیں  یا عوام کی ترجیحات میں اب ترقیاتی منصوبے یا شہری سہولیات نہیں بلکہ عوامی مزاج کچھ اور چاہتا ہے جو گہلوت حکومت نہیں دے سکی
 کیا یہ ترجیحات مذہبی امور سے متعلق ہیں جبکہ گہلوت سرکار نے ہندو مذہبی جذبات کی تسکین کے لئے بھی  کوئی کم کام نہیں کئے گائے کے گوبر کو دو روپئے کلو کی در سے گائے پالکوں سے خریدنے کی اسکیم اسی کا حصہ ہے۔  گؤ شالاؤں کا بجٹ اقلیتی بہبود کے بجٹ سے کئی گنا زیادہ ہے اسلئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ترجیحات مذہبی امور سے متعلق تھیں   تو پھر کیا ہیں یہ ترجیحات جن کی بنیاد پر عوام نے نسبتاً ایک صاف ستھری شبیہ کی حکومت کو شرمناک ہار کا تحفہ دیکر رخصت کر دیا
اگر غور سے دیکھیں تو انتخابی مہم کے دوران مرکزی رہنماؤں کی زبان اور سیاسی مہنتوں کے زہریلے نعرے بالکناتھ سے لیکر آچاریہ تک کے بول یہ سمجھنے کے لئے کافی ہیں کہ عوام کی ترجیحات اب کیا ہیں
 مدھیہ پردیش کی صورتحال  بھی اس سے مختلف نہیں ہے غیر اخلاقی جوڑ توڑ سے بنی شوراج سرکار کے پاس دکھانے کے لئے کچھ بھی نہیں تھا لاڈلی بہنا اسکیم بھی انتخابی عمل کے درمیان لائی گئ اینٹی انکمبینسی کی رپورٹ مسلسل میڈیا میں زیر بحث تھی خود شوراج سنگھ چوہان کو مرکزی قیادت نے عملاً نظر انداز کردیا تھا مگر نتائج امیدوں کے برخلاف بی جے پی کے حق میں آنا بجا طور پر حیران کن ہے تیسرے صوبے کی کہانی بھی اس سے مختلف نہیں ہے
یہ نتائج حیران کن کے ساتھ ساتھ مایوس کن بھی ہیں ان نتائج نے نہ صرف ہندی بیلٹ پر بلکہ پورے ملک پر جارحانہ قوم پرستی کی پکڑ کو مزید مضبوط کردیا ہے
ان نتائج کا اثر پارلیمان کے انتخابات پر نہیں پڑیگا ایسا ماننے کے لیے کوئی مضبوط بنیاد میرے پاس نہیں ہے ان نتائج کا ایک منطقی نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ کانگریس بحیثیت ایک سیکولر طاقت مزید کمزور ہوگی۔ یہ خیال عام ہوگا کہ بی جے پی کو روک پانے کی اہلیت اب کانگریس میں نہیں ہے ۔ سیکولر جماعتوں کی قیادت اب کانگریس کے بجائے کسی اور جماعت کو دیے جانے کا دباؤ بھی بڑھے گا
یہ نتائج عام ہندوستانی کے لئے تو مایوس کن ہو سکتے ہیں مگر ایک مسلمان کے لئے آنکھیں کھول دینے والے ہیں وہ شخص جس نے نرم ہندو واد کے سہارے حکومت میں رہنا چاہا اسے عوام نے ریجکٹ کرکے سخت گیر موقف رکھنے والوں کو ترجیح دی
راجستھان جیسے نسبتاً پرامن خطے میں مزاجوں کی یہ تبدیلی مستقبل میں ہوا کے رخ کا پتہ دے رہی ہے  لیکن اس کا ایک خوش آئند پہلو  بھی ہے ۔ مسلمان اب تک کانگریس کو اپنا مسیحا مانتے رہے ہیں اس کے ہوتے ہوئے کسی متبادل پر غور کرنا بھی گوارا نہیں کیا جاتا ۔ 70فیصد مسلم آبادی والے حلقہء انتخاب میں بھی اگر کوئی مسلم سیاسی جماعت اپنا امید وار کھڑا کرتی ہے تو اسے کانگریس کو ہرانے کی کوشش کی طرح دیکھا جاتا ہے
کانگریس مسلمانوں میں زمینی سیاسی قیادت کو کھڑا ہوتا دیکھنا پسند نہیں کرتی وہ غیر معروف اور زمینی طور پر غیر مؤثر سیاسی جماعتوں سے تو انتخابی سمجھوتہ کرلیتی ہے مگر مسلم بیس کسی سیاسی جماعت سے اس طرح کے سمجھوتوں سے عملاً سختی سے پرہیز کرتی ہے مسلمانوں میں زمینی رہنماؤں کے بجائے پیراشوٹ قسم کی قیادت کو پروان چڑھایا جاتا ہے جو مسلم قوم سے زیادہ اپنے سرپرستوں کی وفادار ہوتی ہے
اس لئے ان نتائج  کو شر میں خیر کے پہلو کی طرح دیکھتے ہوئے آنے والے پارلیمانی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے میں اپنی صلاحیتیں صرف کرنی چاہیے
چند ماہ بعد  ہونے والے پارلیمانی انتخابات  ملک  کے مستقبل کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتے ہیں اگر مسلمان مناسب حکمت عملی کے ساتھ اپنا سیاسی وزن  محسوس کرادیں تو مستقبل میں ایک مؤثر کردار کی امید کی جاسکتی ہے ۔
سرفراز فلاحی
سوائی مادھوپور راجستھان
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist