• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

متعدد اہم تجاویز کی منظوری کے ساتھ بورڈ کی پہلی میٹنگ اختتام پذیر

مجنوں والا روڈ کا نام ہوگا اشفاق اللہ خاں روڈ دیوی مندر کے علاقہ اور عیدگاہ کی تزئین کاری کی تجویز بھی پاس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 21, 2023
0 0
A A
متعدد اہم تجاویز کی منظوری کے ساتھ بورڈ کی پہلی میٹنگ اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

(رضوان سلمانی)
دیوبند، 20؍ جون سماج نیوز سروس:نومنتخب بورڈ کی پہلی میٹنگ آج میونسپل بورڈ ہال میں شہر چیئرمین وپن گرگ کی صدارت میں منعقد،جس میں شہر کی ترقی کے متعلق متعدد اہم تجاویز منظور کی گئی، ساتھ ہی جن تجاویز پر ممبران کی اکثریت نے اعتراض کیا ان کو واپس لے لیاگیا۔منگل کے کے روز دوپہر بارہ بجے منعقد ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے وزیر مملکت کنوربرجیش سنگھ کا بورڈ ممبران نے گلپوشی کرکے پرزور خیر مقدم کیا،اس دوران تمام ممبران کی بھی گلپوشی کی گئی۔اس دوران شہر کی ترقی کے متعلق درجنوں تجاویز منظور کی گئی،حالانکہ لائنس فیس میں اضافہ کی تجویز کواعتراض کے سبب واپس لے لیاگیا وہیں چیئرمین کی مالی پاور میں اضافہ کی تجویز کی بھی سخت مخالفت کی گئی،جس کو ملتوی کردیاگیا۔اس دوران چیئرمین وپن گرگ نے کہاکہ بورڈ کے تمام ممبران کنبہ کا حصہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ دیوبند کی ترقی بغیر کسی تفریق کے ہوگی، انہوں نے کہاکہ شہر کی ترقی کے لئے سب کی بات کو توجہ دی جائے گی۔ اس دوران اتفاق رائے دیوی کنڈ روڈ کو خوبصورت بنانے، مجنوں والا روڈ کا نام شہید اشفاق اللہ خاں سے منسوب کرنے، مجنوں والا روڈ پر روڈیاز شوروم کے سامنے چوک کا نام شہید بھگت سنگھ کرنے، آبکار ی روڈ کا نام سردار بلبھ بھائی پٹیل کئے جانے کی تجویز کو منظور کی گئی،اس کے ساتھ ہی دیوی کنڈ مندر کے سامنے شہید پارک میں 101؍ فٹ اونچا قومی پرچم (ترنگا جھنڈ) لگانے کی تجویز منظور کی گئی،ساتھ ہی دیوبند کے مذہبی مقامات پر بالخصوص دیوی مندر اور اس کے آس پاس کے علاقہ کو خوبصورت بنانے اور عیدگاہ کی تزئین کاری کی تجویز کو بھی اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔اس کے علاوہ شہر کے درجنوں نالوں اور سڑکوں کی سی سی تعمیر کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا، جس میں تلہیڑی چنگی سے دارلعلوم چوک تک کی سڑک کو بنانے کی تجویز بھی شامل ہے،وہیں شہر میں پانی بجلی کی سہولیات کو بہتر بنانے کے خاطر ٹیوب ویلوں کے لئے8؍ عدد جنریٹر کی خریداری کرنے، ٹیچر کالونی،کولہ بستی،پٹھانپورہ بیریان،جی ٹی روڈ،شاہ مبر شیر،کیندو کالونی،وقف دارالعلوم علاقے وغیرہ پر پانی کی پائپ لائن کی توسیع کی تجویز کو منظور ی دی گئی۔بورڈ کے ذریعہ تمام منظور کے گئے کاموں کی ڈی پی آر حکومت کو اتردیش کو بھیج جائے گی اور اسے ریاستی وزیر کی کوششوں سے جلد منظور کرانے کی کوشش کی جائے تاکہ شہر کی ترقی کو رفتار دی جاسکے۔ اس کے علاوہ بند پڑے ٹیوب ویلوں کو چالوکرانے، برسات سے قبل شہر کے آٹھ اہم نالوں کی صفائی کرانے، فوکنگ کرانے کے لئے 6؍ عدد پلس فوگ مشینیں خریدنے کی تجویز بھی منظور کی گئی،وہیں بقرعید اور کانوڑ یاترا سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرانے کی تجویز کو بھی منظور ی دی گئی،شہر میں اسٹیٹ لائٹ نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئے لائن اور لائٹ کی تجویز کو منظور کیاگیا۔میونسپل بورڈ کے دفاتر میں لگے کمپیوٹر تبدیل کرانے کو منظوری دی گئی۔ اس دوران وارڈ ممبران نے اپنی اپنی تجاویز رکھی،جن پر ترجیحی طورپر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، سید حارث نے عیدگاہ میں ٹائلس لگانے اور دارالعلوم دیوبند سامنے فلائی اوور کے پلرس پر دارالعلوم دیوبند اور اکابرین دیوبند کی یادگاریں نصب کرانے کی مانگ کی۔ وہیں ملازمین کے بقایہ کی ادائیگی،نالوں کی تعمیر اور صفائی خاص طوپر فولاد پورہ، گوجرواڑہ کے نالے،محلہ خانقاہ میں پبلک گرلز انٹر کالج سے قاسمی قبرستان،کی باؤنڈری سے ہوتے دارالعلوم کے پلاٹ کے برابر سے مین روڈ و نالے پلیا کی تعمیر اور پبلک گرلز انٹر کالج کے جنوب کی جانب جانے والے سڑک اور اس سے آگے خرم ہوٹل تک نالی کی تعمیر کرانے کی تجویز کو منظور کیاگیا۔بورڈ میٹنگ میں دو تجاویز کے علاوہ سبھی تجاویز اتفاق رائے سے پاس ہوگئی ، ان میں سے ایجنڈے کی پہلی تجویز نگر پالیکا چیئرمین کو مالی حقوق میں اضافہ کی تجویز تھی جس کی ممبران نے مخالفت کی ۔ نگر پالیکا ممبر حیدر علی نے کہاکہ اس تجویز کے تحت ممبران کی پاور کو چھین کر چیئرمین کو دینے کی کوشش کی گئی جس کا زیادہ تر ممبران نے مخالفت کی اور یہ تجویز خارج ہوگئی ، جب کہ لائسنس فیس اور ٹیکس میں اضافہ کی تجویز پر بھی ممبران نے اعتراض کیا۔ بورڈ میٹنگ میں کلدیب سینی، اقبال انصاری،وپن تیاگی،اختر انصاری، ندیم چودھری،اوصاف صدیقی،انکت رانا، منوج سنگھل،رویندر چودھری،حاجی شہزاد، محمد واجد،عارف صدیقی، حیدر علی،سید حارث،شاہد حسن،سدھا گاندھی،مہک چوہان،گلناز فاطمہ،ریحانہ ملک،ناہیدہ خانم،عائشہ ،بلقیس،شاہین،وسیم کے علاوہ ای او دھیریندر رائے، محمد اکبر اور وکاس چودھری موجودرہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist