• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

عالمی برادری فلسطینی موقف کی حقیقت کو دیکھے،اور اپنی ذمہ داریاں نبھائے : سعودی وزیر خارجہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 2, 2025
0 0
A A
عالمی برادری فلسطینی موقف کی حقیقت کو دیکھے،اور اپنی ذمہ داریاں نبھائے : سعودی وزیر خارجہ
Share on FacebookShare on Twitter

عمان(ہ س)۔بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کے تناظر میں اردن میں غزہ کی صورتِ حال پر بلائے گئے "عرب – اسلامی وزارتی کمیٹی” کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے العربیہ سے گفتگو کی۔ انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فلسطینی موقف کی حقیقت کو دیکھنا چاہیے، جو اندرونی امور میں اصلاحات کے عمل کو سخت ترین حالات میں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا مقصد سب سے پہلے فلسطینی عوام اور بعد ازاں اپنے ہمسایوں اور عالمی برادری کے سامنے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے مقابل اسرائیلی عہد (وعدہ) کہاں ہے؟ انھوں نے مزید کہا ’ہم صرف تشدد دیکھ رہے ہیں، اور غزہ میں صرف نسل کشی کی جنگ جاری ہے، جب کہ مغربی کنارے میں ایسے مسلسل اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں جن کا مقصد بظاہر فلسطینی قضیے کو کمزور کرنا ہے۔‘انھوں نے اپنی حکومت کے اس موقف کو دہرایا کہ جو ممالک اس نظریے کے حامی ہیں کہ اس قضیے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے، تو انھیں اس نظریے کی عملی حمایت بھی کرنی چاہیے، مثلاً فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا چاہیے۔اسی تناظر میں سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے "عرب -اسلامی وزارتی کمیٹی” کو فلسطینی شہر رام اللہ میں داخل ہونے سے روکنا، اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اسرائیل عالمی موقف کو کس قدر سمجھتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے متبادل راہیں ہونی چاہئیں۔ انھوں نے اس امر کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ جو ممالک علانیہ طور پر یہ موقف رکھتے ہیں کہ عرب-اسرائیلی اور فلسطینی تنازع کا واحد حل دو ریاستی حل ہے، انھیں اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہو کر فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے، تاکہ اسرائیل کو ایک واضح پیغام دیا جا سکے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے العربیہ سے خصوصی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل سے متعلق یورپی موقف نا کافی ہے۔ انھوں نے کہا ہم عرب اور مسلمان ہیں، اور ہم کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں گے سوائے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے۔واضح رہے کہ عرب – اسلامی مشترکہ وزارتی کمیٹی” غزہ کے حوالے سے رام اللہ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی، لیکن اسرائیل کی طرف سے وفد کو مقبوضہ مغربی کنارے کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد اس دورے کو مؤخر کر دیا گیا۔ یہ اطلاع اردنی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں دی گئی۔اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اردن پہنچے تھے تا کہ عرب-اسلامی مشترکہ سربراہی اجلاس” کی بنائی گئی وزارتی کمیٹی کے اس غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں، جس کا مقصد غزہ میں جنگ و محاصرے کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ یہ اجلاس کمیٹی کے جاری دوروں کا حصہ ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ اس ملاقات میں فلسطینی قضیے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ عمان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بتایا کہ کمیٹی نے صدر محمود عباس کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہا ہے”۔ مزید یہ کہ فلسطینی اتھارٹی ایک ایسے فریق کا سامنا کر رہی ہے جو کسی بھی حل کا خواہاں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، معاہدوں کی پابند ہے، اور اس بحران میں ایک معقول فریق ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist