• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ میں امداد کی تقسیم کااسرائیلی طریقہ اور شہریوں کا قتل ،برطانیہ سمیت 24 ممالک کی مذمت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 22, 2025
0 0
A A
غزہ میں امداد کی تقسیم کااسرائیلی طریقہ اور شہریوں کا قتل ،برطانیہ سمیت 24 ممالک کی مذمت
Share on FacebookShare on Twitter

لندن(ہ س)۔برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک اور دیگر ممالک نے غزہ میں سست رفتار امداد اور عام شہریوں کے ظالمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیلی امدادی ماڈل کو خطرناک قرار دیا جو بد امنی کو ہوا دیتا ہے اور غزہ کے عوام کی انسانی حرمت چھینتا ہے۔ انھوں نے فوری جنگ بندی اور ایک سیاسی راہ متعین کرنے پر زور دیا۔اسرائیلی ٹینک آج پیر کے روز پہلی بار دیر البلح کے جنوب اور مشرق میں داخل ہو گئے۔ یہ علاقہ بے گھر فلسطینیوں سے بھرا ہوا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہاں باقی ماندہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔ گولہ باری میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جبکہ خان یونس میں ایک خیمے پر بم باری سے ایک خاندان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 130 سے زائد فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دیر البلح اور خان یونس میں ہلاکتوں پر اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اندازہ ہے کہ غزہ میں اب بھی کم از کم 20 یرغمالی زندہ ہیں، جن کی سلامتی پر ان کے اہلِ خانہ نے تشویش ظاہر کی ہے۔غزہ کی پٹی میں ایندھن، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ اسپتالوں میں صرف ایک وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے۔ جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی خفیہ کارروائی کے دوران غزہ فیلڈ اسپتالوں کے ڈائریکٹر مروان الیمص کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک صحافی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ بین الاقوامی ریڈ کراس نے اس کارروائی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔د?ر البلح میں اسرائیلی پیش قدمی اور ہلاکتوں میں اضافے سے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں جاری جنگ بندی مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ حماس نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں اور بھوک کے باعث 60 دن کی مجوزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت متاثر ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے زیر انتظامی امدادی ایجنسی انروا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جبکہ خوراک کی قیمتیں 40 گنا تک بڑھ چکی ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر محاصرہ ہٹایا جائے تو تین ماہ کی خوراک پہلے ہی سرحد پر موجود ہے۔ گزشتہ دنوں اقوامِ متحدہ کی امدادی گاڑیوں کا انتظار کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینی اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ امدادی ٹرکوں کو نشانہ نہیں بناتی اور ابتدائی تحقیق کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد مبالغہ آمیز ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر امداد کے داخلے کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اسرائیل نے یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں شروع کی تھی جس میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1200 افراد مارے گئے اور 251 کو یرغمال بنایا گیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جاری جوابی حملوں میں اب تک 59 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ آبادی کی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist