نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج: بہ یاد ثاقب بریلوی و اکشے کمار حلقہ تشنگان ِادب کی 565ویں نشست بابر روڈ منڈی ہاؤس پر واقع این ڈی ایم سی کمیونٹی سینٹر میں عبد الحمید ساز دہلوی کی صدارت میںمنعقد ہوئی ۔ نظامت سکریٹری حلقہ تشنگان ادب دھرم ویر دھیر سیماب سلطانپوری جی نے فرمائی ۔میزبانی کا فریضہ دہلی سرکار میں اپنی خدمات میں انجام دے چکی ادبی ذوق و مزاج کی حامل خاتون کلاس ون افسر محترمہ منیشا سکسینہ و امت کمارسکسینہ نے ادا کیا۔نشست کے آغاز پر آنجہانی ثاقب بریلوی واکشے کمار کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ مہمانان کی حیثیت سے خرم نور، شعیب رضا فاطمی، رحمن منصور، شکیل شفائی اور ڈاکٹر لکشمی شنکر واجپئی،غیاث الدین غیاث نے شرکت کی ۔سیماب سلطانپوری جی نے کہا نصف صدی سے زیادہ کے طویل عرصہ سے بلا تعطل یہ گھرانہ اردو شعرو ادب کی خدمات اور نشست کا اہتمام کرتا آرہا ہے، یہ اصل محبت ہے شعرو ادب سے ،جس کی وجہ سے ثاقب بریلوی کی چوتھی نسل میں شاعری کے لکھنے پڑھنے اور سمجھنے والی پھل پھول رہے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کی اردوز بان مادری زبان نہیں اس کے باوجود اردو سے بے انتہا لگاؤ اور دل میں شعرو ادب کا جذبہ رکھتے ہیں۔اس کے بعدآنجہانی اکشے کمار کے کلام سے نشست کی شروعات ہوئی ۔امت کمار سکسینہ کارتک شریواستو، ریتک سکسینہ،آرتک سکسینہ اور دیوا شریواستو نے اپنی نظمیں پیش کیں ۔قارئین کا ذوق شعرو ادب ملحوظ رکھتے ہوئے پسندیدہ اشعار کا نمونہ پیش ہے۔
ماں بہن بیٹی ہوئے آج سخن کے عنوان
ہوگیا قتل غزل ترکِ روایات کے بعد
ساز دہلوی
چراغ صبر جلایا تو گھر میں اے سیمابؔ
بکھر گئیں ہیں ہر اک سمت برکتیں کیسی
سیماب سلطانپوری
تصور اور نظارے میں تصادم ہونے لگتا ہے
تری موجودگی میں روشنی اچھی نہیں لگتی
شکیل شفائی
ہمیںمعلوم تھا اک دن سنپولے سانپ بنتے ہیں
تبھی تو احتیاطاََ نیولے ہم نے بھی پا لے ہیں
حبیب سیفیؔ
صورت یا پیرہن سے مجھے کچھ غرض نہیں
کیسا لگا وہ شخص بتا بول چال میں
آشیش سنہا قاصد
جس میں لکھا تھا پیار ہے مذہب
گُم کہاں آج وہ کتاب ہوئی
کیف میرٹھی
مری نزاکت پہ مت جایئے
کانٹوں کا پالاہوا ہوں گلاب
خرم نور
حیا جن کو نہیں ان کو بھلا کیا موت آئے گی
یہاں ہر روز مرتا ہے تو عزت دار مرتاہے
اجئے عکس
ہم فریب نظر کھا گئے
ایک سائے سے ٹکراگئے
ہاشم دہلوی
دست دعا یہ کس کا اٹھا میری قبر پر
منکر نکیر لوٹ گئے کچھ کہا نہیں
مجیب قاسمی
ہمارے ساتھ یہ اکثر سفر میں ہوتا آیا ہے
کبھی گٹھری رکھی سرپر کبھی گٹھری پہ سر رکھا
ڈاکٹر مہیندر شرما
پہاڑ کا کاٹنا ہر بار تو نہیں ممکن
میں کیا کروں گا جو اس کا دھیان پھر آیا
فہیم جوگا پوری
خود میں اتنا سمٹ گیا ہوں میں
اپنے قد سے بھی گھٹ گیا ہوں میں
تابش خیر آبادی
بھلا کر دلوں سے یہ نفرت کی باتیں
چلو آج چھیڑیں محبت کی باتیں
نعیم ہندوستانی
اس کے علاوہ شعیب رضا فاطمی، رحمن منصور، ڈاکٹر لکشمی شنکر واجپئی ،ممتا کرن، نثار احمد نثار،رما شنکر راز،فرید احمد فرید،رما تیاگی،جاوید عباسی،سوپریہ وینا،ملک دہلوی اجئے کمار عکس،سیما سکندر، پون کمار تومر، گیت کار گولڈی،امت ہرش، نیلم بانورا، راجیو کامل، فرید احمد فرید، اوم پرکاش ساگر فرید آبادی،تابش خیر آبادی، حشمت بھاردواج، پروین ویاس،شاکر دہلوی، بھوپیندر کمار، ممتا کرن،عارف دہلوی، این سی کھنڈیل وال،امریتا امرت، سنجیو نادان، شبھا پالیوال،ششما،گوپال گپتا،ترکھا دھیر،ڈاکٹر انجنا ودیگر نے کلام سے محظوظ کیا۔
اس موقع پر اہل خانہ کی جانب سے پُر تکلف ضیافت کااہتمام کیا گیا۔












