• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مولانا محمد انجم مظاہریؒ کی زندگی اخلاص، للہیت، قناعت اور جہدِ مسلسل سے عبارت تھی

جامعہ محمودیہ اشرف العلوم میں مولانا مرحوم کی یاد میں تعزیتی نشست و دعائیہ مجلس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 14, 2026
0 0
A A
مولانا محمد انجم مظاہریؒ کی زندگی اخلاص، للہیت، قناعت اور جہدِ مسلسل سے عبارت تھی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس: شہر کے معروف دینی و تعلیمی ادارہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، اشرف آباد، جاجمئو میں جامعہ کے قدیم و مخلص استاذ اور ممتاز صحافی مولانا محمد انجم مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کے اچانک سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست اور دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس نشست میں مرحوم کی دینی، تعلیمی اور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ناظمِ جامعہ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے فرمایا کہ مولانا انجم صاحب کا اچانک چلے جانا ہم سب کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ گزشتہ 22 سالہ تدریسی دور میں ان کا کبھی کسی سے کوئی اختلاف یا جھگڑا نہیں ہوا۔ وہ جامعہ اور طلباء کے تئیں صد فیصد مخلص تھے۔ سردی، گرمی یا برسات، ان کی حاضری کا ریکارڈ ہمیشہ مثالی رہا۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ مرحوم کی زندگی سے سبق سیکھیں اور اپنے اساتذہ کے لیے صدقہ جاریہ بننے کی کوشش کریں۔ ان کا دنیا سے اس طرح بے نیاز ہوکر اور اخری دن تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے جانا ان کی مقبولیت کی دلیل ہے۔ ناظمِ تعلیمات مفتی سید محمد عثمان قاسمی نے مرحوم کی جفاکشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی عمر کے بعد حفظِ قرآن مکمل کرنا ان کی غیر معمولی محنت اور یادداشت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ ابتدائی دور میں میلوں سائیکل چلا کر مدرسہ آتے اور جو بھی ذمہ داری دی جاتی، اسے بغیر کسی شکوے کے پوری دیانت داری سے ادا کرتے۔ اللہ نے ان کی قناعت اور کفایت شعاری کا صلہ یہ دیا کہ آخری وقت میں بھی وہ کسی کے محتاج نہیں ہوئے، نہ کسی سے خدمت لی اور نہ ہی بسترِ علالت پر طویل وقت گزارا، بلکہ چلتے پھرتے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مولانا محمد اکرم جامعی نےمرحوم کے روحانی اور باطنی کمالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا انجم مظاہریؒ کو اپنے اکابرین، بالخصوص عارف باللہ حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد بانویؒ، حضرت مولانا سید نفیس اکبرؒ، قطب عالم حضرت شیخ زکریاؒ اور حضرت مولانا یونسؒ کی خصوصی صحبت و تربیت حاصل تھی۔ ان کے اندر جو خاموشی، بردباری، اور اخلاص تھا، وہ انہی اکابر کی دین تھی۔ وہ کثرت سے ذکر کرتے، ہمیشہ باجماعت نماز کا اہتمام فرماتے اور تکلفات سے کوسوں دور تھے۔ مولانا نور الدین احمد قاسمی نے کہا کہ مولانا انجمؒ نے ہمیشہ حالات کی سختیوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے سخت ترین آزمائشوں کے باوجود کبھی حرف شکایت زبان پر نہیں آنے دیا۔ ان کی نفس کشی، عاجزی اور خاکساری ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے دین اور علم کے معاملے میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور قناعت کی بہترین زندگی گزاری۔ مولانا فرید الدین قاسمی نےمرحوم کی قوتِ برداشت اور تحمل کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے اندر تحمل کا مادہ بے پناہ تھا۔ وہ طنزیہ یا چبھتی ہوئی باتوں کا جواب کبھی زبان سے نہیں بلکہ اپنے عمل اور اخلاق سے دیتے تھے۔ یہ صفت آج کے دور میں نایاب ہے۔ طلباء اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ ان کے اس وصف کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں، یہی ان سے سچی عقیدت کا تقاضا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist