• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حفاظ قرآن اللہ کے محبوب بندے، مدارس کی خدمات ناقابل فراموش: مفتی عمران اللہ قاسمی

معہد الشریعۃ الاسلامیہ موانہ میں سترہواں علمی ودینی اجتماع کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 30, 2026
0 0
A A
حفاظ قرآن اللہ کے محبوب بندے، مدارس کی خدمات ناقابل فراموش: مفتی عمران اللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

موانہ/میرٹھ ،سماج نیوز سروس: معہد الشریعۃالاسلامیہ اکرام نگر موانہ میں گزشتہ شب علمی و دینی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جسکی صدارت مفتی عمران اللہ قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبند نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے طورپر مولانا قاری آفتاب احمد قاسمی استاذ تجوید و قرأت دارالعلوم دیوبند نے شرکت کی ،جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عفیف اللہ قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دئے۔ پروگرام کا آغاز مولانا قاری محمد ذکاء اللہ قاسمی کی تلاوت اور مولانا قاری حبیب اللہ قاسمی استاذ مدرسہ تائید الاسلام کی نعت پاک سے کیاگیا۔ اس موقع پر ادارے سے حفظ کی تکمیل کرنے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی۔پروگرام میں قصبہ اور قرب و جوار سے علماء کرام ائمہ کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نیز طلبہ نے اپنی تقاریر نعت اور نظموں سے سامعین کو مسحور کیا۔ جلسہ کی صدارت کررہے مفتی عمران قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبند نے حافظ قرآن اور مدارس اسلامیہ کی اہمیت اور فضیلت پر مفصل خطاب کرتے ہوئے کہااتنی کم عمری میں اتنی بے شعوری کی زندگی میں ان کے دلوں میں اللہ تعالی نے ایسی محبت اور رغبت پیدا کی کہ انہیں دن و رات یہی شوق ہے کہ قران کریم کا اتنا حصہ یاد کر کے استاد محترم کو سنانا ہے اور اتنے دنوں میں مجھے اتنے پارے مکمل کر لینے ہیں، اتنے دنوں کے اندر قران کریم کو مکمل کرکے اپنے سینے میں محفوظ کر لینا ہے یہ شوق اور یہ محبت اللہ کی جانب سے عطا کی ہوئی ہے۔ مفتی عمران اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ اگر لوگ قرآن پاک کی تلاوت ترک کردیں تب بھی اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی حفاظت میں انسانی عمل کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قرآن کریم پڑھتے ہیں حفظ کرتے ہیں وہ بھی خود قرآن کی برکت سے محفوظ ہوجاتے ہیں،یہ قرآن کریم سے وابستگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور مکاتب کی یہ خدمات ضائع ہرگز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ عام انسانوں کی طرح نہیں بلکہ یہ اللہ کے محبوب بن جاتے ہیں۔ان کو اولیا کہاگیا،یہ اللہ سے خاص رفاقت رکھنے والے لوگ ہیں۔لیکن ساتھ ہی ساتھ امتیاز حاصل ہونے کی وجہ سے انکی ذمہ داری اور بڑھ گئی۔ مفتی عمران اللہ قاسمی نے مدارس کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ ان مدارس کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو مدارس میں بھیجیں نیز ان مدارس کا بھرپور تعاون کریں انکا خیال رکھیں۔ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تجوید و قرأت کے استاذ مولانا قاری آفتاب احمد نے معاملات معاشرت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہئے کہ ہم قران وحدیث کے مطابق کتنا عمل کررہے ہیں ہمارے معاملات تجارت اخلاق کیا شریعت کے مطابق ہیں یانہیں؟اور حال یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان کہلاتے ہیں۔ قاری آفتاب احمد نے کہا کہ اگر کسی کو اپنے بچے کی شادی کرنی ہے تو کوئی مولانا صاحب سے مسئلہ معلوم کرنے کے لئے نہیں آئیگا،اگر مولانا صاحب کسی غلط بات کو منع بھی کریں گے تو الٹا انہیں سمجھانے کی کوشش کریگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں تجارت،معاملات معاشرت اخلاق شادی بیاہ طلاق وغیرہ سے متعلق باتیں علماء سے معلوم کرکے عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس سے متعلق سوالات کریں گے کہ مدارس والے عصری تعلم نہیں دے رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist