• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

’ہلدوانی میں رہنے والے لوگ بھی انسان ہیں، عدالت بے رحم نہیں ہوسکتی‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 28, 2024
0 0
A A
’ہلدوانی میں رہنے والے لوگ بھی انسان ہیں، عدالت بے رحم نہیں ہوسکتی‘
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی  (پریس ریلیز) ہلدوانی میں ریلوے کالونی کے پچاس ہزار لوگوں کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ریلوےاسٹیشن کے لیے زمین محفوظ کرنے سے قبل وہاں رہنے والوں کی بازآبادکاری کا انتظام کیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ جو لوگ یہاں ر ہ رہے ہیں، ان کے پاس بھی ملکیت کے دعوی کے لیے دستاویزات موجود ہیں ۔جسٹس سوریہ کانت نے کہ آئیے مان لیتے ہیں کہ وہ تجاوزات کرنے والے ہیں، پھر بھی سوال یہ ہے کہ یہ سب انسان ہیں جو کئی دہائیوں سے پختہ مکانات میں رہ رہے ہیں۔ جسٹس کانت نے صاف صاف کہا کہ عدالتیں بے رحم نہیں ہو سکتیں، لیکن ساتھ ہی تجاوزات کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی۔ واضح ہو کہ ۵ ؍ جنوری ۲۰۲۳ء کو سپریم کورٹ نے جمعیۃ علماء ہند و دیگر تنظیموں کی عرضی پر نہدامی کارروائی پر اسٹے دے دیا تھا ، اس معاملے میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر متاثرہ علاقہ کے رہائشی عمران و دیگر متاثرین کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ رؤف رحیم اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ منصور علی پیش ہوئے ،دفتر جمعیۃ علماء ہند سے قانونی مشاورت کی ذمہ داری ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی نے ادا کی ۔ اس درمیان ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی کی سربراہی میں جمعیۃعلماء ہند کے وفد نے متعدد بار ریلوے کالونی کے لوگوں سے ملاقا ت بھی کی ۔24؍ جولائی کو ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھٹی نے عدالت کو مطلع کیا کہ قابضین کے خلاف پبلک پریمیسس ایکٹ 1971 کے تحت کارروائی بھی زیر التوا ہے۔جسٹس کانت نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ وہاں5 دہائیوں سے رہ رہے ہیں، آپ اتنے سالوں سے کیا کر رہے تھے؟جب اے ایس جی نے کہا کہ ریلوے نے پبلک پریمیسس ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار کلکٹر کو سونپ دیا ہے تو جسٹس کانت نے پوچھا،”انھوں نے کیا کیا؟ ہم کیوں نہ کلکٹر کو جواب دہ بنائیں؟”جب بنچ نے پوچھا کہ موجودہ مقاصد کے لیے کتنے لوگوں کو بے دخل کرنے کی ضرورت ہوگی، اے ایس جی نے جواب دیا، "1200 جھونپڑیاں۔”سماعت کے دوران بنچ کو بتایا گیا کہ تقریباً 30.40 ہیکٹر ریلوے/سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے اور وہاں تقریباً 4365مکانات اور پچاس ہزار سے زیادہ مکین ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریلوے کی ضرورت کو تسلیم کیا، لیکن متاثرہ افراد کے ساتھ انسانیت پر مبنی رویہ اختیار کرنے اور بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ بنچ نے حکومت ہند اور ریاست اتراکھنڈ کو ہدایت دی کہ ریلوے لائنوں کو منتقل کرنے یا ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے بغیر کسی تاخیر درکار زمین کی پٹی (چوڑائی اور لمبائی ) کی نشاندہی کریں۔۲۔ ان خاندانوں کی شناخت کریں جو انخلا کی صورت میں متاثر ہوں گے۔۳۔ ایسی جگہ تجویز کریں جہاں ایسے متاثرہ خاندانوں کی بحالی ہوسکے۔ عدالت نے اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ریلوے حکام (ڈویژنل سینئرمینیجر، اتراکھنڈ) اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کریں، تاکہ فوری طور پر بحالی کا منصوبہ تیار کیا جا سکے جو منصفانہ ہو اور تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔عدالت نے کہا کہ مطلوبہ زمین نشاندہی کی جانی چاہیے۔ اسی طرح اس زمین پر تجاوزات کی صورت میں متاثر ہونے والے خاندانوں کی بھی فوری نشاندہی کی جائے۔یہ عمل چار ہفتوں میں مکمل ہوجانی چاہیے ۔ کیس کی اگلی سماعت 11 ستمبر 2024 کو ہوگی۔اس فیصلے پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ حال میں غریب اور پسماندہ طبقات کے مکانات کے انہدام میں انسانی حقوق کی پامالی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں انسانی پہلو کو سامنے لاکر ایسی حکومتوں کوآئینہ دکھلایا ہے جو مکانات کے توڑتے وقت جبر و تشدد اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ مولانا مدنی نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مکانات کے انہدام کے دوران انسانی پہلو کو مدنظر رکھیں اور جبر و تشدد سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف متاثرہ افراد کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کی پاسداری ہر صورت میں ضروری ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    اپریل 21, 2026
    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    اپریل 21, 2026
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist