• Home
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 1, 2023
Hamara Samaj
Advertisement Banner
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمہوری اقدار کے استحکام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم ہے : پروفیسر احمد محفوظ

بزمِ جامعہ، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام جشنِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 25, 2023
0 0
A A
جمہوری اقدار کے استحکام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم ہے : پروفیسر احمد محفوظ
Share on FacebookShare on Twitter
نئی دہلی : بزمِ جامعہ، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ جمہوریت ایک بہترین نظام ہے اور یہ نہایت خوشی کا موقع ہے کہ ہندوستان میں جمہوری نظام کے قیام کو ۷۳؍ برس مکمل ہوچکے ہیں۔ چوں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جمہوری اقدار کے استحکام میں اہم کردار اداکیا ہے اس لیے محترمہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ کی یہ تحریک نہایت خوش آئند ہے کہ جشنِ جمہوریت کا انعقاد جامعہ کے تمام شعبوں کی سطح پر کیا جائے۔ سابق صدرِ شعبہ پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ تحریکِ آزادی اور جمہوریت کی جڑوں کو توانائی بخشنے میں بانیان اور معمارانِ جامعہ نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، لہٰذا اس جمہوری نظام کی آبیاری کے لیے وابستگانِ جامعہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ تقریب میں عبدالرحمٰن، غلام مخدوم، حبیب الرحمٰن، سید تجمل، تابینہ شبیر، زینب مہدی، نور فاطمہ اور رضیہ پر مشتمل شعبے کے طلبا و طالبات کی ٹیم نے ترانۂ ہندی ’ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ اور ’’ترانۂ جامعہ‘‘ نہایت خوب صورت انداز سے پیش کیے۔ تقریب کا آغاز بزمِ جامعہ کے جنرل سکریٹری عبدالرحمٰن کی تلاوت اور اختتام بزمِ جامعہ کے ایڈوائزر ڈاکٹر خالد مبشر کے اظہار تشکر پر ہوا۔ نظامت کے فرائض بزمِ جامعہ کے نائب صدر سفیر صدیقی نے انجام دیے۔ اس موقع پر پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹرمحمد آدم، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک، ڈاکٹر راحین شمع اور ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبا و طالبات موجود تھے۔
ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    جنوری 24, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اپیل برائے دعائے صحت

    اپیل برائے دعائے صحت

    فروری 1, 2023
    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    فروری 1, 2023
    جلد ہی ایم سی ڈی ملازمین کو جنوری تک کی تنخواہ مل سکے گی

    جلد ہی ایم سی ڈی ملازمین کو جنوری تک کی تنخواہ مل سکے گی

    فروری 1, 2023
    مہنگائی کم کرنے کے بجائے اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی:اروند کیجریوال

    مہنگائی کم کرنے کے بجائے اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی:اروند کیجریوال

    فروری 1, 2023
    اپیل برائے دعائے صحت

    اپیل برائے دعائے صحت

    فروری 1, 2023
    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    فروری 1, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist