• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

معراج کا خصوصی تحفہ مومن کے لئے نماز ہے:مولانا محمدجمال الدین رشادی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 17, 2026
0 0
A A
معراج کا خصوصی تحفہ مومن کے لئے نماز ہے:مولانا محمدجمال الدین رشادی
Share on FacebookShare on Twitter

بنگلور، پریس ریلیز،ہماراسماج: نماز جمعہ سے قبل ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد جمال الدین صاحب صدیقی رشادی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم الدین گنگانگر بنگلور32نے خطبہ جمعہ میںواقعہ معراج النبیؐ کی عظمت اور خصوصیت کے موضوع پر بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے فرمایا واقعہ معراج رب العالمین کی طرف سے سرکار دو عالم امام الانبیاء و المرسلین، رحمت للعالمین، خاتم النبینؐ کیلے ایک عظیم الشان معجزہ ہے، اور یہ اتنا مہتمم بالشان ہے جو آپ ؐسے پہلے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام علیھم السلام دنیا میں تشریف لاے، آپؐکے علاوہ کسی بھی نبی اور رسول کو یہ مقام و مرتبہ اور یہ معجزہ عطا نہیں کیا گیاہے، اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورہ بنی اسرائیل کی ابتدائی آیات میں اس عظیم واقعہ معراج النبیؐ کا ابتدائی حصہ بیان فرمایا ہے، وہ ذات پاک ہے جو اپنے بندے حضرت محمدؐ کو رات کے وقت مسجد الحرام مکۃ المکرمہ سے مسجد الاقصیٰ بیت المقدس تک سفر کرایا جس کے آس پاس ہم نے دینی اور دنیوی برکتیں رکھی ہیں، دینی برکت یہ ہے وہاں بکثرت حضرات انبیاء کرام علیھم السلام مدفون ہیں اور دنیوی برکت یہ ہے باغات، نہریں، چشموں اور پیداوار کی کثرت تاکہ ہم ان کو اپنے کچھ عجائبات قدرت کے دکھلائیں بیشک اﷲ تعالیٰ بڑے سننے والے اور بڑے دیکھنے والے ہیں، مولانا نے دوران خطاب فرمایااس اٰیت شریفہ میں واقعہ معراج کاجو بیان ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا ایک خصوصی اعزاز اور امیتازی معجزہ ہے، مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ تک کا سفر جس کا یہاں ذکر ہے اس کو اسریٰ کہتے ہیں اور یہاں سے جو سفر آسمانوں کی طرف ہواہے اس کو معراج کہتے ہیں اور معراج کا ذکر سورۃ النجم کی اٰیات میں تفصیل سے ہے، واقعہ معراج النبیؐ احادیث متواترہ سے ثابت ہے، مولانا نے دوران خطاب فرمایا معراج کی رات سرکاردو عالمؐ اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ قدس میں پہنچے آپؐ کا عظیم المرتبت سفر قطعی جسمانی تھا آپؐ خالق کائنات رب العالمین کے دیدار سے مشرف ہوے اور ا ﷲ تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے گفتگو فرمائی یہ وہ شرف عالی اور سعادت کبریٰ ہے جو نہ کسی رسول اور نہ کسی نبی اور نہ کسی فرشتے کو حاصل ہو ا ہے یہ آپ کا سب سے بڑا اعزاز و اکرام ہے جو آپؐ کو رب کی طرف سے عطا کیا گیا ، امام الانبیاء و المرسلین تاجدار مدینہ احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم سفر معراج سے واپس آئے تو اپنی امت کیلے اﷲرب العزت کے دربار سے بہت سارے احکامات اورانعامات لیکر آے، نماز معراج ہی کا خصوصی تحفہ ہے، نماز مومنوں کی معراج ہے، واقعہ معراج کی برکت سے ہر مسلمان کو رات ا ور دن میں پانچ مرتبہ اﷲ کے قرب کو حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، حدیث میں ہے انسان سب سے زیادہ اﷲ تعالیٰ کے قریب اس وقت ہوتا ہے، جب بارگاہ خداوندی میں سجدہ ریز ہوتا ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و سلم کے اعلیٰ وارفع، مقام ومرتبہ کے مطابق آپؐ کو معراج نصیب ہوئی ہے، پاک پروردگار کا ہم پر کس قدر فضل وکرم، انعام و احسان ہے اپنے حبیب محبوب دو جہاںؐ کے صدقہ میں ہمیں محروم نہیں فرمایابلکہ نماز کے ذریعہ خود سے ہمیں ہم کلام ہونے کی لازوال نعمت عظمیٰ بخشی ہے، یادرکھیں پانچ وقت کی نمازوں کے اہتمام سے ہی بندگان مومن کو معراج نصیب ہوتی ہے، مولانا نے دوران خطاب فرمایا ہم واقعہ معراج النبیؐکا تذکرہ تو بڑے ہی اہتمام سے کرتے ہیں، بڑے ہی ذوق وشوق، الفت ومحبت سے کہتے اور سنتے ہیں، اﷲ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماے، لیکن افسوس تو اس بات کا ہے ہم معراج النبی ؐکے احکامات اور انعامات کو بھول جاتے ہیں، آج ہماری زندگی احکامات خداوندی اور شریعت محمدیؐسے خالی ہے، ہم رسم و رواج، من گھڑت باتوں پر جان و دل سے فدا ہیں اور یہ سمجھ بیٹھے ہیں ہم سے ہمارا رب راضی اور خوش ہے ،حقیقت یہ ہے یہ تو خام خیالی اور دیوانہ پن ہے، اﷲ تعالیٰ ہمیں توفیق دے خاص طور پر نمازوں کا اہتمام کرکے ہم اپنے پا ک پروردگار کاقرب اور رضا حاصل کرنے واے بنیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist