نئ دہلی: عالمی چیمپئن نشانے باز ہوانگ یوٹنگ اور چین کے شینگ لیہاؤ نے ہفتہ کو 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ جیت کر اپنے ملک کو پیرس اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔
چینی جوڑی نے چیٹوروکس شوٹنگ سینٹر میں اپنی غیر معمولی مہارت اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ طلائی تمغے کے میچ میں ان کا مقابلہ جنوبی کوریا کے کیوم جی ہیون اور پارک ہا جون سے تھا، جو 16-12 کے اسکور سے جیت گئے۔
قبل ازیں، قازقستان کی الیگزینڈرا لی اور اسلام ستپایف کی جوڑی کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی اینا جانسن اور میکسمیلیان البرچٹ کو 17-5 کے اسکور سے شکست دی۔
پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا، چین نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے۔
امریکہ نے بھی ایک گولڈ میڈل پر ہاتھ صاف کرلیا، پاکستان کے دونوں شوٹرز اپنے دونوں ایونٹس میں ناکام ہوگئے۔گیمز کے پہلے دن خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چیمپئین جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ امریکہ کی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا، شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم اوینٹ میں چین کے یوٹنگ ہوانگ اور لیہاؤ شینگ نے پہلی پوزیشن کے ساتھ اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔اس ایونٹ میں پاکستان اولمپئین گلفا جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی خاطر خواہ نتیجہ دینے میں ناکام رہی اور ابتدائی مقابلے ہی میں خارج ہوگئی۔دوسری جانب گلفام جوزف 10 میٹرائیر پسٹل مینز اور کشمالہ طارق خواتین کے 10 میٹر ائیر پسٹل ایونٹ کے کوالیفیکشن راونڈ میں ہی مات کھا گئے۔امریکہ کی 27 سالہ پیراک کیٹی لیڈیکی نے خواتین کے 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا، پہلے دن 13 ایونٹس میں میڈلز کے لیےروائیتی حریفوں چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں۔












