• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی حکام پرنئی پابندیاں عائد کردیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 22, 2022
0 0
A A
امریکہ نے ایرانی حکام پرنئی پابندیاں عائد کردیں
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن :امریکانے تہران میں پولیس کے زیرحراست کردخاتون مہساامینی کی موت کے ردعمل میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر پراسیکیوٹرجنرل اور اہم فوجی عہدے داروں سمیت ایرانی حکام پرنئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کے پراسیکیوٹرجنرل محمد منتظری پر پابندیاں عایدکی ہیں اور ان پرالزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے ستمبر میں عدالتوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے بہت سے افراد کو سخت سزائیں سنائیں۔اس کے علاوہ ایرانی کمپنی ایمان سنت زمان فارا کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جس کے بارے میں محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کی قانون نافذ کرنے والی فورسز کے لیے سازوسامان تیارکرتی ہے، جس میں ہجوم کو دبانے میں استعمال ہونے والی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔امریکانے ایران کی بسیج مزاحمتی فورسزکے دو سینیرعہدیداروں پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ پاسداران انقلاب سے وابستہ ملیشیا ہے۔مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے بڑے پیمانے پراسی ملیشیا کوتعینات کیا ہے۔اس کے علاوہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے دو عہدے داروں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔یہ پابندیاں واشنگٹن کی جانب سے ستمبر میں ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے ردعمل میں مظاہرین پرکریک ڈاؤن کے ذمے دارحکام کے خلاف اقدامات کا تسلسل ہیں۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانیوں کا احتجاج 1979 کے انقلاب کے بعد برسراقتدار مذہبی قیادت ک سب سے بہادر چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ایران مغربی طاقتوں پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں، جس کا سامنا سکیورٹی فورسز کو مہلک تشدد سے کرنا پڑا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT