واشنگٹن (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب میں کہاکہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کریں گے ،اگر وہ امریکی کاروبار کھولنے پر راضی ہوتے ہیں تو ہم ان کا ٹیرف کم کر دیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15 فیصد پر لانے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اے آئی ریس شروع کی اور امریکہ ہی جیتے گا، امریکہ اے آئی میں بھی چین کو شکست دے رہا ہے۔












