ناظم بیگ
بلند شہر، سماج نیوز سروس: بلند شہرکے گلائو ٹھی تھانہ پولیس اور سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے گذشتہ دنوں گلائو ٹھی قصبے میں ایک جیولر کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے پانچ موبائل فون برآمد کیے ہیں جن میں سے ایک موبائل چوری کا تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان سے واردات میں استعمال ایک گاڑی اور 315بور کے دو زندہ کارتوس بھی بر آمد کیے ہیں ۔گلائو ٹھی پولیس نے معا ملہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے ۔ ایس پی سٹی شنکر پرساد کے مطا بق گلائو ٹھی تھانہ پولیس کے ذریعہ پکڑے گئے ملزمان کی شناخت پونیت تومر ولد پردیپ تومر ساکن گاؤں برال تھانہ گلائو ٹھی ، دیویش تیوتیا ولد ستیندر تیوتیا ساکن گائوں دھر کی مڈھیاتھانہ گلائو ٹھی اور پرویندر سروہی ولد نریندر سروہی ساکن گاؤں سید پورتھانہ بی بی نگرکے طور پر ہوئی ہے،جبکہ ایک ملزم نابا لغ بھی اس واردات میں شا مل تھا۔انہوں نے بتایا کہ 15جنوری 2026کو گلائو ٹھی تھانہ علاقے میں سنگھل جیولرس کی دکان میں اچانک تین چار نوجوان داخل ہوئے اور اسلحے کی نوک پر صراف کنال سنگھل کا موبائل فون چھین کر دکان میں لوٹ پاٹ کرنے کی کوشش کی ۔صراف اور بد معاشوں کے درمیان ہوئی ہاتھا پائی کے دوران بدمعاش اپناطمنچہ دکان پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔ گلائو ٹھی پولیس نے صراف کی شکایت پر معا ملہ درج کر تے ہوئے بد معاشوں کا پتہ لگانے کے لیے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فو ٹیج کو چیک کیا اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے آج منگل کو بد معاشوں کوپکڑ نے میں کا میا بی حاصل کی ہے ۔












