• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کروڑوں روپے کی آن لائن ٹھگی کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

کرپٹو اور غیر ملکی کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 12, 2026
0 0
A A
کروڑوں روپے کی آن لائن ٹھگی کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،سماج نیوز سروس: اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اتر پردیش نے کرپٹو کرنسی اور غیر ملکی کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کرنے والے ایک منظم گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو سہارنپور کے دہلی روڈ واقع کولابا ریسٹورنٹ سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جتیندر رام ولد جے چندر، ساکن رامپور کمبویان، تھانہ بلاسپور ضلع یمنا نگر (ہریانہ) کے طور پر ہوئی ہے، جو آن لائن ٹریڈنگ کمپنی ‘‘سی پرائم کیپٹل’’ کے نام سے ملک بھر میں دھوکہ دہی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ایس ٹی ایف کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اور اس کے ساتھی سوشل میڈیا اور مختلف سیمینارز کے ذریعے لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرتے تھے۔ اس کے بعد سرمایہ کاروں کو ‘‘ایم ٹی-5’’ نامی ایپ پر جعلی آئی ڈیز بنا کر فرضی منافع دکھایا جاتا تھا، جبکہ اس ایپ کا مکمل کنٹرول گینگ کے پاس ہوتا تھا۔سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے 50 ہزار روپے یا اس سے زائد رقم وصول کی جاتی تھی، جسے بعد میں کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر کے بیرونِ ملک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیا جاتا تھا۔ تفتیش کے مطابق اس گینگ کا نیٹ ورک دبئی اور ماریشس سے بھی آپریٹ کیا جا رہا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے گینگ میں ملک بھر میں تقریباً 3500 ایجنٹ سرگرم ہیں، جن کے ذریعے 30 ہزار سے زائد جعلی آئی ڈیز بنائی گئیں اور700 سے800 کروڑ روپے تک کی خطیر رقم اکٹھی کی گئی۔ گینگ نے بھارت میں کئی شیل کمپنیاں بھی قائم کر رکھی تھیں، جن کے ذریعے اس رقم کو قانونی شکل دینے کی کوشش کی جاتی تھی۔ اس پورے نیٹ ورک میں موہت رانا، گورو سنگھ اور گیتا ہزاریکا سمیت کئی دیگر افراد بھی شامل ہیں، جو اس وقت مفرور بتائے جا رہے ہیں۔ ایس ٹی ایف ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی رپورٹ متعلقہ انفورسمنٹ ایجنسیوں کو بھی بھیجی جا رہی ہے تاکہ مالی بے ضابطگیوں کی مزید چھان بین کی جا سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist