بلند شہر: سکندرآباد انڈسٹریز علاقہ میں وا قع ایک کمپنی کے اندر حادثہ ہونے سے اس وقت افراتفری مچ گئی جب لوہے کے پائپوں کا ایک وزنی بنڈل وہا ں کام کررہے مزدوروں کے اوپر گر گیا ۔جس میں تین مزد ور شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔کمپنی کے افسران و ملازمین نے کسی طر ح انھیں باہر نکال کراسپتال پہنچا یا ۔تادم تحریر تینوں مزدوروں کو انتہا ئی نگہداشت والے یونٹ میں رکھا گیا ہے ،کمپنی کا عملہ اور مزدوروں کے اہل خانہ بھی مو قع پر موجود تھے ۔اطلاع کے مطا بق انڈسٹریز علاقہ میں چار نمبر کٹ کے پاس وا قع اے پی ایل (اپولو)ٹیوب پرائیویٹ لمٹیڈکمپنی میں ضلع ہاپوڑ کے تھانہ کپور پور کے گائوں بیگھے پور ساکن رشی پال ولد رمیش تقر یبا ایک سال سے اور شیوم ولد منسا تقر یبا چھ ماہ سے کام کررہے تھے ۔اس کے علاوہ سکندرآباد علاقہ کے جو لی گائو ں کا ساکن گورو بھی مذکورہ کمپنی میں ملازم تھا ۔یہ تینوں ٹھیکیدار کی زیر نگرانی کام کر تے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کو تقر یبا بارہ بجے کام کے دوران جب کرین پا ئپوں کے وزنی بنڈل کواٹھارہی تھی ،اسی دوران کرین کا پٹا ٹوٹ گیا اور پا ئپوں کا بنڈل نیچے کا م کررہے مزدوروں پر آگرا ۔جس میں مذکورہ تینوں مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے وقت کمپنی میں افراتفری مچ گئی ،آنا فانا میں مزدور اور اسٹاف کے لوگ مو قع پر پہنچے اور کسی طر ح نیچے پھنسے ہوئے مزدوروں کو باہر نکالا ۔ شیوم نامی مزدور کا با یا ہاتھ جسم سے الگ ہوگیا ہے ،گورو کے سر میں شدید چوٹ ہے ۔تینوں مزدوروں کو مقامی نرسنگ ہوم کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔مزدوروں کے اہل خانہ بھی مو قع پر پہنچ گئے ہیں ،سا تھ ہی فیکٹری کا عملہ بھی مسلسل ان کی خبر گیر ی میں لگا ہوا ہے ۔