• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

16 لاکھ افراد کو شدید سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری

ملیر اور لیاری کی ندیاں دریاؤں میں تبدیل، فوج طلب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 10, 2025
0 0
A A
16 لاکھ افراد کو شدید سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد :پاکستان میں حکام کم از کم 16 لاکھ افراد کو شدید سیلاب سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں مسلسل طغیانی کے باعث پانی دیہاتوں میں داخل ہو رہا ہے۔ یہ بات بدھ کو حکام اور اقوامِ متحدہ نے بتائی۔قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی ایجنسی کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے، شدید بارشوں سے آنے والے تباہ کن سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والی تودے گرنے کی صورتِ حال کے نتیجے میں جون سے اب تک 928 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے آفات کے مطابق اب تک ملک کے شمالی حصے، شمال مغربی پہاڑی علاقے اور وسطی علاقے سمیت لگ بھگ 60 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا کہ تقریباً 16 لاکھ افراد کو بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا خطرہ ہے اور ممکن ہے کہ انھیں منتقل کرنے یا مدد کرنے کی ضرورت پڑے، کیونکہ دریاؤں میں آنے والا سیلاب اب جنوبی صوبہ سندھ تک جا پہنچا ہے۔سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ "ہم نے تقریباً دو لاکھ افراد کو دریاؤں کے کنارے سے منتقل کیا ہے اور مزید لوگوں کو بچانے کے لیے تیار ہیں۔”کراچی میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہوگئی، گزشتہ دو روز کے دوران وقفے وقفے سے مسلسل بارش نے تباہی مچا دی، ملیر اور لیاری کی ندیاں دریاؤں میں تبدیل ہوگئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے، میئر کی درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ نے فوج طب کرلی، شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی ٹیموں نے سیکڑوں شہریوں کو ریسکیو کیا۔تفصیلات کے مطابق ریسیکیو سروسز نے بتایا ہے کہ آج شہر میں بارش کے نتیجے میں ہونے والے مختلف واقعات میں مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد گزشتہ روز سے اموات کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی، جبکہ تین افراد لاپتا ہیں۔ایدھی ریسکیو اہلکاروں نے گڈاپ ٹاؤن میں کونکر ندی میں گری ایک کار میں سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ نبو گلاب اور 45 سالہ جاوید شاہ سے ہوئی ہے۔علاوہ ازیں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے ڈان کو بتایا کہ 18 سالہ نوجوان احمد قادر کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ انہیں نارتھ ناظم آباد بلاک سی سے منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملیر ندی میں 2 افراد کے لاپتا ہونے کے بعد ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist