• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ضلع سہارنپور میں تعلیمی اداروں پر شکنجہ سخت

فیس، یونیفارم اور کتابوں کے نام پر من مانی کارروائی کا انتباہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 4, 2026
0 0
A A
ضلع سہارنپور میں تعلیمی اداروں پر شکنجہ سخت
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،سماج نیوز سروس: نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے نجی اسکولوں کی من مانی پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب طلبہ اور والدین کے مفادات سے کسی بھی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ منیش بنسل نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای سے وابستہ اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل حضرات کو دو ٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ڈی ایم نے ‘‘اتر پردیش خود مالیاتی تعلیمی ادارہ فیس ضابطہ قانون’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر اسکول کے لیے لازمی ہے کہ وہ فیس میں کسی بھی اضافے سے کم از کم ۰۶ دن قبل اپنی مکمل فیس اسٹرکچر جاری کرے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلع کے 60 سے زائد اسکولوں نے ابھی تک فیس اسٹرکچر جاری نہیں کیا، جس پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں دو دن کے اندر اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات اپلوڈ کرنے اور ضلع اسکول انسپکٹر کو فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسکول کسی ایک مخصوص دکان سے کتابیں خریدنے کے لیے طلبہ کو مجبور نہیں کر سکتے۔ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی درسی کتب کی دستیابی متعدد مقامات پر یقینی بنائیں اور آن لائن سہولت بھی فراہم کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح یونیفارم کے معاملے میں بھی اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ پانچ سال سے قبل کسی بھی اسکول کو یونیفارم تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر کوئی ادارہ ایسا کرنا چاہے تو اسے باضابطہ کمیٹی کے سامنے جواز پیش کر کے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔ ڈی ایم منیش بنسل نے والدین اور طلبہ کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہر اسکول میں ‘‘شکایت ازالہ کمیٹی’’ قائم کرنے کی ہدایت بھی دی، جس میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول سطح پر مسائل حل نہ ہوں تو معاملہ براہِ راست ضلع انتظامیہ یا ضلع اسکول انسپکٹر کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسکولی گاڑیوں کی سیکیورٹی پر بھی خصوصی زور دیتے ہوئے ڈی ایم نے ہدایت دی کہ تمام اسکول اپنی گاڑیوں کی فٹنس لازمی حاصل کریں اور یکم اپریل سے شروع کیے گئے نئے پورٹل پر تمام گاڑیوں کا اندراج کریں۔ اے آر ٹی او کے ذریعے وقتاً فوقتاً ان گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی تاکہ طلبہ کا سفر محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ کسی بھی اسکول کی جانب سے کی جانے والی لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، ضلع اسکول انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ مختلف اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل بھی موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist