• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اترپردیش سے عازمین حج کی کل تعداد25208،سدھارتھ نگر سے 449 : وصی اللہ مد نی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 26, 2023
0 0
A A
اترپردیش سے عازمین حج کی کل تعداد25208،سدھارتھ نگر سے 449 : وصی اللہ مد نی
Share on FacebookShare on Twitter

سدھارتھ نگر،26پریس ریلیز؍ہماراسماج :ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگر،یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے احباب جماعت وجمعیت کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی مسرت وشادمانی حاصل ہو رہی ہے کہ سال رواں ہمارے صوبہ اترپردیش سے تمام عازمین حج کی کل تعداد25208اور پورے ضلع سدھارتھ نگر سے 449 ہے، انفرادی و اجتماعی اور واٹس ایپ گروپ مسمی Up. Haj.1444 کے ذریعہ مستند علمائے دین اور تجربہ کار مرشدین ومعلمین بطورِ خاص ڈاکٹر عبدالوہاب علیگ،ایم ڈی، خادم الحجاج ماسٹر عبدالنعیم، حیدرآبادی،مولانا مطیع اللہ سلفی اور راقم سطور وغیرہم نے انہیں اعمال حج وعمرہ بتانے و عملی تربیت دینے اور احکام حج وزیارت مسجد نبوی پر مشتمل مختصر وجامع کتابوں کو گروپ میں شئیر کرنے کی حتی المقدور کوشش کی ہے نیز علاقائی سطح پرمتعینہ مراکز پر جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ذمہ داران اوردیگر مخلص احباب واخوان نے ٹیکہ کاری میں بھی ان کی خوب رہنمائی کی ہے۔اللہ ان سب لوگوں کی شبانہ روز کاوشوں کو شرف قبول عطا فرمائے-حکومتی شیڈول کے مطابق پروازوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، بہت سارے عازمین حج مدینہ طیبہ پہنچ چکے ہیں اور وہاں کی تاریخی مقامات کی زیارت و پرسکون ماحول میں مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت سے بہرہ ور ہورہے ہیں۔ امسال سفر حج پر روانہ ہونے والے خوش نصیب لوگوں میں ہمارے استاد محترم مولانا مطیع اللہ سلفی(شاکرڈیہہ)کا بھی اسم گرامی شامل ہے، آپ ہماری جماعت کے معروف عالم دین ہیں، آپ کی علمی ودعوتی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے، جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم)بنارس کے مایہ ناز سپوت اور قدیم فیض یافتہ ہیں، ایک طویل عرصہ سے بحسن وخوبی دعوتی وتدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں، اچھے خطیب اور منجھے ہوئے قلم کار ہیں، ان کی کئی کتابیں زیور طباعت سے آراستہ ہوکر عوام وخواص سے داد تحسین حاصل کرچکی ہیں، شرعی مسائل پر بھی ان کی نظر گہری ہے، ملکی اور علاقائی تاریخ اہلِ حدیث سے دلچسپی زیادہ ہے۔مورخہ: 29/5/23بروزسومواربوقت 12بجے دن ان کی پرواز لکھنو تا مدینہ طیبہ ہے، شیڈول کے مطابق وہاں ایک ہفتہ گزار کر مہبط وحی مکہ مکرمہ تشریف لائیں گے، تمام سعادت مند عازمین حج مرد وخواتین سے دردمندانہ گزارش ہے کہ وہ اس حسین موقع کو غنیمت سمجھیں، اپنے قیمتی اوقات کو اللہ کی طاعت وبندگی میں گزاریں،بدعات وخرافات سے خود کو دور رکھیں، علمائے دین کا ادب واحترام اور قدر کریں، حسب ضرورت ان سے علمی استفادہ کریں۔ ان شاءاللہ میں اپنی طرف سے اور مقامی وضلعی ذمہ داران جمعیت کی جانب سے تمام عازمین حج کو بالعموم اور شیخ محترم مولانا مطیع اللہ سلفی اور ان کی اہلیہ محترمہ کو بطورِ خاص فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت کی حصول یابی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہوں کہ رب العالمین سفر حج پر روانہ ہونے والے تمام خوش نصیبوں کو صحت وعافیت کے ساتھ کتاب وسنت کی روشنی میں مناسک حج وعمرہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے حج وعمرہ وتمام صالح اعمال کو شرف قبولیت بخشے۔ عازمین حج سے گزارش ہے کہ ہم لوگوں کو بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ آمین!

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist