نینی تال، 17 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے اوکھل کنڈا میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں ایک ہی گاؤں کے چھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام متوفی کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے اور وہ پپل پانی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔مرنے والوں میں دھنی دیوی، تلسی پرساد، مسز راما دیوی، ترون پنیرو، دیوی دت اور نریش پنیرو شامل ہیں۔ ان میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔ متوفی تلسی پرساد کے ساتھ اس کی ماں، بیوی اور بیٹے کی بھی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔زخمیوں میں راجندر پنیرو، شیوراج سنگھ، نوین سنگھ، ہیم چندر پنیرو اور یوگیش چندر شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ایس مینا نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو گاڑیوں کی مدد سے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔












