سرینگر، کشتواڑ میں بدھ کو ایک المناک سڑک حادثے میں سات مزدوروں کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جبکہ ضلع اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دوسرا شخص زخمی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں داچھن کے نزدیک ایک گاڑی جس میں ڈنگ ڈورو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے، حادثے کی شکار ہوگئی جس کی وجہ سے سات افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا ، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، محبوبہ مفتی عمر عبداللہ کے علاوہ ایل جی مشیروں نے اس حادثے پر دکھ کااظہار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ داچھن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ کے نز دیک پیش آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں داچھن کے نزدیک ایک گاڑی جس میں ڈنگ ڈورو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے، حادثے کی شکار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 7 مزدور بر سر موقع ہی از جان جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ سڑک حادثے کی خبر ملتی ہے پولیس،سیول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بچاؤ کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کا کام شروع کیا ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اروانی کے قریب ایک ٹرک بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK03G 7059 اور آلٹو بیئرنگ رجسٹریشن JK8C 2173 کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک غلام محمد بٹ ولد محمد امین ساکن کولگام شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ایک اور شخص، جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، کہا جاتا ہے کہ اس واقعے میں اسے معمولی زخم آئے ہیں۔ دریں اثناءجموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگواراں کے کنبوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے ۔ ایل جی نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حادثے سے متعلق ٹویٹ کرتے لکھا ہے کہ ہم متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔ ادھر جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ، ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ نے بھی اس حادثے پر دکھ ظاہر کیا ہے ۔ جبکہ ایل جی کے مشیروں نے بھی افسوس ظاہر کیا ہے ۔ دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو کے ساتھ ڈانگ ڈورو ڈیم سائیٹ پر پیش آئے سڑک حادثے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ‘اس حادثے میں 7 افراد از جان جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، زخمی کو علاج و معالجے کے لئے ضلع اسپتال کشتواڑ یا جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور مہلوکین کی شناخت کا کام جاری ہے ۔