کلکتہ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ مغربی بنگال کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی وجہ سے آبادی کا ڈیمو گراف تبدیل ہو رہا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے مقامی نوجوانوں کے لیے مواقع چھین رہے ہیں مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت جھوٹے ذات کے سرٹیفکیٹ جاری کرکے مسلمانوں کو اصل او بی سی کے حقوق دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بنگال کے سرحدی علاقوں میں آبادی کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ ترنمول کانگریس مذہبی طور پر ستائے جانے والے اقلیتوں کو شہریت دینے کے خلاف ہے ۔ وہ سی اے اے کی اتنی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟ یہ لوگ سی اے اے کے بارے میں جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟۔وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس خوشامد کی سیاست کررہی ہے ۔ مودی نے کاک دیپ میں ریاست میں اپنی آخری انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایاگیا کہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ متوا کمیونٹی کے تمام ممبران کو احترام کے ساتھ ہندوستانی شہریت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس نہیں چاہتے ہیں کہ ہندو اور متوا بنگال میں نہ رہیں ۔مودی نے کہاکہ سماج کے ایک طبقے کو خوش کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کھلے عام آئین پر حملہ کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کو جھوٹے اوبی سی ریزرویشن دیے کر پسماندہ اور دلتوں کو لوٹا گیا۔انہوں نے 22 مئی کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا جس میں مغربی بنگال میں 2010 کے بعد سے کئی کلاسوں کے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی حیثیت کو ختم کر دیا ہے ۔ ریاست میں خدمات اور آسامیوں پر اس طرح کے تحفظات کو غیر قانونی قرار دیا۔مودی نے کہا کہ ترنمول کانگریس غلط معلومات پھیلا کر مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ یہ جان لیں ممتا بنرجی خوشامد کیلئے کس حدتک جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج درانداز نوجوانوں کے لیے فراہم کیے گئے مواقع چھین رہے ہیں۔ وہ آپ کی جائیدادوں اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور پورا ملک اس سے پریشان ہے ۔مودی نے دعویٰ کیا کہ 4جون کو ترنمول کانگریس ختم ہوجائے گی ۔مودی نے ترنمول کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ماہی گیروں کے لیے مرکزی اسکیموں اور دیگر پروگراموں جیسے کہ اجولا یوجنا اور آیوشمان بھارت کے نفاذ کو روک رہی ہے ۔انہوں نے ٹی ایم سی حکومت پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اپنی سرحدوں کے پار سے مغربی بنگال میں بلا روک ٹوک دراندازی کی اجازت دے کر قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے ۔ترنمو ل کانگریس اور انڈیا بلاک مغربی بنگال کو ترقی کی مخالف سمت میں دھکیل رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس یہاں تک کہ پی ایم آواس اور دوپہر کے کھانے کے منصوبوں سے پر کٹوتی کررہی ہے ۔مودی نے کہا کہ ترنمول کانگریس غنڈے ریاست میں بھارت سیواشرم سنگھا اور رام کرشنا مشن کے اداروں پر حملہ کرنے کے الزام لگارہے ہیں ۔مودی نے کہا کہ یہ الیکشن عوام خود لڑ رہے ہیں، آگے بڑھ کر۔ کیونکہ انہوں نے 10 سال کی ترقی کا سفر اور 60 سال کا زوال دیکھا ہے ۔جن ممالک نے ہمارے ساتھ آزادی حاصل کی، وہ بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ ہمارے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹ، اتنی مہارت اور صلاحیت تھی، ایک بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی تھی، لیکن ہم پیچھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج، جب ہندوستان ایک نئی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ، پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ آج پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف ہو رہی ہے ۔اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ، پی ایم مودی نے کہاکہ گزشتہ 10 سالوں میں، ہم نے 4 کروڑ غریب لوگوں کو گھر فراہم کیے ہیں۔ 12 کروڑ گھروں تک پانی پہنچایا۔ ہر گاؤں کو بجلی فراہم کی۔ آج ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں۔












