• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

خامنہ ای پرٹرمپ کی دھمکی بے اثر، ایران کے سپریم لیڈر کا اعلان – اب تو جنگ شروع ہوچکی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 18, 2025
0 0
A A
خامنہ ای پرٹرمپ کی دھمکی بے اثر، ایران کے سپریم لیڈر کا اعلان – اب تو جنگ شروع ہوچکی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

تہران (ہ س)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی تنازعہ آج چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ خامنہ ای نے ایکس ہینڈل پر کہا، ’’جنگ شروع ہو گئی ہے۔‘‘ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔امریکہ کے نیویارک ٹائمز اخبار اور سی این این چینل کی خبروں میں پورے مشرق وسطیٰ پر چھائے ہوئے جنگی بادلوں پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایران سے ’غیر مشروط ہتھیار ڈالنے‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم لیڈر کو دھمکی دی تھی۔ صدر نے اعلان کیا کہ ’’اب ایران کے آسمانوں پر ہمارا مکمل اور مجموعی کنٹرول ہے۔‘‘سوشل ٹروتھ پر ٹرمپ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کے قوی اشارے مل رہے ہیں کہ امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف بمباری کی مہم میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز ایران سے ’’غیر مشروط ہتھیار ڈالنے‘‘ اور ملک کے سپریم لیڈر کے قتل کے امکان کا ذکر کرنے کے بعد ایک بڑی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کا جائزہ لینے والے امریکی حکام کے مطابق، ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف پر ممکنہ حملوں کے لیے میزائل اور دیگر ساز و سامان تیار کر رکھا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا’’ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ ہم ابھی انہیں مارنا نہیں چاہتے۔ اب ہمارا ایران کے آسمانوں پر ہمارامکمل اورجامع کنٹرول ہے۔‘‘نیویارک ٹائمز کے دفاعی نامہ نگاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا فوری فیصلہ یہ ہوگاکہ13,600 کلوگرام سے زیادہ وزنی بم نصب کیا جائے، جس سے اسرائیل ،ایران کی سب سے گہری جوہری افزودگی کی جگہ پر حملہ کرسکے۔ ایران کے خلاف ٹرمپ کی کھلے عام دھمکیوں نے امریکی ممبران پارلیمان کے درمیان کانگریس کی جنگ کا اعلان کرنے کااختیار واپس لینے کے بارے میں ایک دیرینہ بحث کو زندہ کر دیا ہے۔ تاہم، ایران نے اسرائیل پر حملوں کو کافی حد تک کم کر دیا ہے۔ یہ حکمت عملی اور ضرورت کا مرکب ہو سکتا ہے۔دو امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ اس وقت ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے امریکی فوجی ساز و سامان استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے مطابق انتظار یہ کیا جا رہا ہے کہ آیا ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی مہم کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ حملے کے لیے تیار ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist