• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

لاؤڈ اسپیکر اتارنا ہے یا آواز کو معیار کے مطابق کرنا ہے؟ واضح کیا جائے: مولانا عبد اللہ قاسمی

صوبہ بھر سے پولیس کے ذریعہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتروانے کی آرہی شکایتوں پر جمعیۃ علماء سرگرم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 28, 2023
0 0
A A
لاؤڈ اسپیکر اتارنا ہے یا آواز کو معیار کے مطابق کرنا ہے؟ واضح کیا جائے: مولانا عبد اللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter
کانپور۔  ایک بار پھرمساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا عمل شروع ہونے سے لوگوں میں تذب پر اظہار تشویش وپولیس کے طریقہ کار سے ہو رہی پریشانیوں کے حل کے لئے جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے آج یہاں جمعیۃ دفتر رجبی روڈ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران خود اس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ لاؤڈ اسپیکر حسب ضرورت استعمال کیا جائے اور دوسروں کی تکلیف کا خیال رکھا جائے، یہی بات ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ نے بھی کہی ہے۔ کورٹ نے آواز کا جو پیمانہ طے کیا ہے شہر و اطراف کے اضلاع کی تمام مساجد میں اس پر پہلے سے ہی عمل ہوتا چلا آرہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود شہر کانپور سمیت صوبے کے کئی اضلاع سے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتروا نے کی شکایتیں موصول ہوئیں ہیں۔
مولا نا امین الحق عبداللہ قاسمی نے سپریم کورٹ کی طرف جاری ہدایت کی روشنی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے عوام کیلئے اس بات کی پوری وضاحت ہونی چاہئے کہ اصل گائڈ لائن کیا ہے؟ لاؤڈ اسپیکر اتارنا ہے یا آواز کو سپریم کورٹ کے طے کردہ پیمانے کے مطابق کرنا ہے؟ اس کنفیوژن کو جلد دور کیا جانا چاہئے تاکہ جو پیمانہ سپریم کورٹ نے طے کیا ہے اس پر عمل درآمد ہو اور انتظامیہ اور لوگ سبھی مطمئن ہوجائیں۔ آئے دن اس طرح کی کارروائیوں سے بچا جائے۔ اس کی وجہ سے لوگوں میں اضطراب پیدا ہوجاتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ جہاں تک آواز کا سوال ہے تو کم لاؤڈ اسپیکر میں آواز تیز ہوسکتی ہے اور زیادہ لاؤڈ اسپیکر میں بھی آواز کم کی جا سکتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ تقریبا دو سال قبل متعدد مقامات پر پانچ، چھ سے آٹھ تک لاؤڈ اسپیکر لگے ہوئے تھے۔ اس وقت چار سے زائد لاؤڈ اسپیکر نہ لگانے کی بات کہی گئی تھی جس پر اکثر جگہ عمل کیا گیا۔ سال گزشتہ اس میں بھی اچانک آکر دو اسپیکر اتارنے کی شکایتیں آئیں اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے امسال گزشتہ دنوں اچانک رات کے وقت سارے اسپیکر اتارنے کی بات کہنا مناسب طرز عمل نہیں ہے۔پولیس کے رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم خود ہی صوتی آلودگی کے خلاف ہیں، تو اس طرح سے کارروائی نہ کی جائے کہ فرقہ وارانہ تفریق کا احساس پیدا ہو بلکہ سبھی طبقات کے ساتھ یکساں انصاف کا معاملہ کرتے ہوئے قانون کا نفاذکیا جائے۔مولانا نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مساجد کے لاؤڈاسپیکروں کی انتظامیہ سے اجازت لینے کے لیے قانونی کارروائی پوری کریں اور اگر کسی جگہ کوئی پریشانی پیش آئے تو مرکزی اور صوبائی جمعےۃ کے ذمہ داروں سے رابطہ کریں۔مولانا نے بتایا ہم نے خود اور ہم سے پہلے ہمارے والد گرامی حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمیؒ سابق صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش نے صوتی آلوگی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحرکیں چلائی ہیں اور  عوام کی اکثریت نے جمعیۃ علماء کی اپیل پر عمل کیا ہے۔
آخر میں مولانا عبد اللہ نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر اتروانے کے تعلق سے موصول شکایتوں کے لئے انہوں نے شہری جمعیۃ علماء کے سکریٹریان قاری عبدالمعید چودھری، مولانا انصار احمد جامعی اور آفس سکریٹری محمد سعد کے ہمراہ کانپور کے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے ان سے ذمہ داران مساجد کو رات کے وقت پریشان نہ کرنے سرکاری گائیڈ لائن پر دن کے وقت ہی عمل در آمد یقینی کرانے اور لوگوں سے ہمدردانہ اور خیرخواہانہ رویہ اختیار کی درخواست کی ہے۔ اس پر پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے اس بات کی سخت ہدایت ہے،چار بجے سرکولر جاری ہوگیا تھا۔ رات کے وقت جو صورتحال پیش آئی وہ نچلی سطح کے افسران کا عمل تھا۔ انہوں نے اس پر جواب طلب کرنے کا یقین دلاتے ہوئے مزید ہدایات جاری کرنے کی بات کہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist