سید پرویز قیصر
محمد رضوان ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے میچوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف نیو یارک میں کھیلا گیا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے گروپ اے کا میچ پاکستانی افتتاحی بلے باز اور وکٹ کیپر کا سواں میچ تھا۔
بنگلہ دیش کے خلاف میر پور،ڈھاکہ میں24 اپریل2015 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے محمد رضوان نے ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کرنے میںنو سال اور46 دن کا وقت لیا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر سو ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے پاکستان کے پانچویں اور کل ملاکر 29 ویں کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ابھی تک جو سو میچ کھیلے ہیں انکی87 اننگوں میں48.40 کی اوسط اور127.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور28نصف سنچریوں کی مدد سے3243 رن بنائے ہیں۔ وہ چار مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر104 رن ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں11 فروری2021 کو102 منٹ میں64 بالوں پر چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کو تین رن سے شکست ہوئی تھی۔
محمد رضوان نے سو میچوں کی سو اننگوں میں وکٹ کیپنگ یا فیلڈنگ کی ہے اور کل 60 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جس میں49 کھلاڑیوں کو انہوں نے کیچ اور گیارہ کو اسٹمپ کیا ہے۔ انہوں نے آٹھ کیچ 15 میچوں کی 15 اننگوں میں وکٹ کیپنگ کے بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے حاصل کئے ہیں۔
محمد رضوان کی موجودگی میں پاکستان کو53 میچوں میں جیت حاصل ہوئی ہے۔ انکے ٹیم میں رہتے پاکستان کو 38 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ دو میچ ٹائی رہے ہیں جبکہ سات میچ نامکمل رہے ہیں۔ پاکستان میں وہ 27 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں جبکہ پاکستان سے باہر انہوں نے83 ٹونٹی تونٹی میچوں میں شرکت کی ہے۔ دن اور رات کے وہ صرف چھ میچ کھیلے ہیں جبکہ دن اور رات کے59 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں انہوں نے شرکت کی ہے۔ رات میں وہ 59 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیاد ہ میچ کھیلنے کا اعزاز ہندوستان کے روہت شرما کے پاس ہے۔ انگلینڈ کے خلاف19 ستمبر2007 کو اپنا پہلا ٹونٹی تونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے اس کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف نیو یارک میں 9جون2024 تک کل153 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔شعیب ملک پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچ انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں28 اگست2006 کو کھیلا تھا جو پاکستان کا بھی پہلا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میر پور،ڈھاکہ میں20 نومبر2021 کو ہوا ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ انکا123 واں ٹونٹی تونٹی بین الاقوامی میچ تھا۔ بابر اعظم نے2016 سے اب تک121 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں اور وہ موجودہ عالمی کپ میں شؑعیب ملک کا پاکستان کے لئے سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔
محمدحفیظ نے2006 اور2021 کے درمیان 119 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے تھے جبکہ شاداب خان نے2017 سے اب تک 102 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کی ہے۔