پٹنہ سیٹی20 نومبر : پٹنہ سیٹی کی مالسلامی تھانہ کے علاقہ میں واقع مشہور دلہٹا دیوی مندر کی بالکونی اچانک ٹوٹ جانے سے وہاں سے گزرنے والا مسافر شدید طور پر زخمی ہو گیا شدید زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے این این سی ایچ اسپتال بھیج دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ چھٹھ کے پہلی اردھ کو لیکر پٹنہ مونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مندر کے اطراف صاف صفائی کا کام کیا جا رہا تھا اسی دوران اچانک دلہٹا دیوی مندر کی بالکونی ٹوٹ کر گر پڑا وہیں اس بالکونی سے ملبہ گرنے سے وہاں سے گزرنے والا ایک راہگیر اس کی زد میں آکر بری طرح زخمی ہوگیاحادثے کے بعد مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ کو بیریکیڈ لگا کر گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ کوئی اور راہگیر زخمی نہ ہو اسی مندر کی عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور لٹکے ہوئے ملبے کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے چھٹھ تہوار کے دن اس طرح کے واقعہ سے علاقہ کے لوگ غمزدہ ہیں












