• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

یوگانڈا نے پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے ہرا یا، 43 سالہ بولر نے تاریخ رقم کی

فرینک سبگا نے ٹو ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین اسپیل کرایا،صرف 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں اور دو اوور میڈن کروائے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 7, 2024
0 0
A A
یوگانڈا نے پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے ہرا یا، 43 سالہ بولر نے تاریخ رقم کی
Share on FacebookShare on Twitter

پروویڈنس (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ریاست علی شاہ (33) کی صبر آزما اننگز کی بنیاد پر یوگانڈا نے ٹی -20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔
گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں یوگانڈا نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ یوگانڈا کے بالرز نے کپتان برائن مسابا کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور پاپوا نیو گنی کے کسی بلے باز کو ٹکنے نہیں دیا۔ پاپوا نیو گنی کے بلے باز لگاتار وقفوں سے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔ کپتان اسد والا (1)، ٹونی اورا (0)، سیس باؤ (5)، لیگا سیاکا (12)، ہیری ہیری (15)، چارلس امینی (5)، کپلن ڈوریگا (12)، چاڈ سوپر (4)، نارمن (4) وانوا (5) اور ایلی ناؤ (5) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 77 کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
یوگانڈا کی جانب سے الپیش رامجنی، کوسماس کیوتا، جمعہ میاجی اور فرینک نوسوبوگا نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ برائن مسابا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
سست پچ پر 78 رن کا چھوٹا ہدف یوگانڈا کے لیے آسان نہیں تھا۔ یوگانڈا کی شروعات اچھی نہیں تھی اور پاور پلے میں ہی اس نے چار وکٹ گنوا دیئے۔ الپیش رامجنی (8) چھٹے اوور میں رن بناکر دنیش نکرانی (0) پویلین لوٹ گئے۔ ریاست علی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے جمعہ میاجی کے ساتھ 35 رن کی اہم شراکت داری کی۔ جب جمعہ میاجی رن آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 13.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر 61 رن تھا اور ٹیم کو جیت کے لیے 17 رن درکار تھے۔ یوگانڈا کو جیت کے لیے تین رنوں کی ضرورت تھی، اس دوران ریاست علی کو نارمن وانووا کی گیند پر تھرڈ مین جان کیریکو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ریاست علی نے 33 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ کینتھ ویساوا (7) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ یوگانڈا نے 18.2 اوورز میں سات وکٹوں پر 78 رن بنانے کے بعد یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔
پاپوا نیو گنی کی جانب سے اولیئی ناؤ اور نارمن وانوا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ چاڈ سوپر اور اسد والا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں یوگنڈا کے 43 سالہ بولر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔لو اسورنگ میچ میں 78 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر پاپوا نیو گنی کیخلاف یوگنڈا کی 5 وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں، لیکن ریاضت علی شاہ کی 33 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت یوگنڈا نے ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے انتہائی کم ٹوٹل کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسی دوران مس فیلڈنگ، ڈراپ کیچز اور 15 وائڈ بالز پیسیفک آئی لینڈز کی ٹیم کے لیے بھاری ثابت ہوئے۔یہ کامیابی ناصرف یوگنڈا کی جانب سے بڑی تاریخی تھی بلکہ یوگنڈا کے 43 سالہ اسپنر فرینک سبگا نے بھی میچ میں نئی تاریخ رقم کی۔فرینک سبگا نے ٹو ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین اسپیل کرایا، انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں اور دو اوور میڈن کروائے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39رنزسے شکست دے دی۔عمان کے خلاف آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، دونوں ٹیموں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کیا۔عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے 66 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آو?ٹ کیا۔165رنزکے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹ پر 125رنزبناسکی۔عمان کے آیان خان 36 رنز بناکرنمایاں رہے، مہران خان 27، عاقب الیاس نے 18رنزبنائے۔ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے تین وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک، نیتھن ایلیس اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔آل راؤنڈ کارکردگی پر مارکس اسٹوئنس پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔ یاد رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جا رہے ہیں، پہلا میچ یوگنڈا اور پاپوا نیوگینی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist