نئی دہلی : ککڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات کیس کے ملزم عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔دہلی میں 2020 فسادات معاملہ کے ملزم عمر خالد کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ ککڑڈوما کورٹ نے منگل کو دہلی فسادات کی مبینہ سازش معاملہ میں عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ واضح ہو کہ عمر خالد 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق یو اے پی اے کیس میں ملزم ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے دوسری درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی ہے۔اس سے قبل خالد کئی مواقع پر کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ جب 2010 میں چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں سی آر پی ایف کے سپاہی مارے گئے تو وہ بھی جشن منانے والوں میںمبینہ طورپر شامل تھے۔ تاہم اس معاملے پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔












