حیدرآباد،پریس ریلیز،ہمارا سماج: کنٹرولر امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب اسکول برائے تعلیم و تربیت کی اسکالر امۃ الرحمن میمونہ دختر جناب محمد اشرف علی خان کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”زیر ملازمت اساتذہ میں نفسیاتی صحت، احیاءکی قوت اور جذباتی و سماجی ذہانت“ کے موضوع پر ڈاکٹر اندراجیت دتہ، اسسٹنٹ پروفیسر سی ٹی ای بھوپال کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ڈاکٹر بدرالاسلام، سی ٹی ای اورنگ آباد اور ڈاکٹر شاکر وی، بھوپال ان کے شریک نگران تھے۔ ان کا وائیوا 25 اپریل 2024 کو منعقد ہوا۔












