• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں غزہ شہر میں قحط کی تصدیق

ستمبر کے آخر تک دیر البلاح اور خان یونس تک ’تباہ کن حالات‘ پھیلنے کا اندیشہ، ظلم کی بڑھتی ہوئی تاریخ آج بھی جاری، 40 بے گناہوں کا قتل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 22, 2025
0 0
A A
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں غزہ شہر میں قحط کی تصدیق
Share on FacebookShare on Twitter

مقبوضہ بیت المقدس : اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ غذائی تحفظ کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں جنگ کے بعد سے پہلی بار قحط کی تصدیق ہوئی ہے۔انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (آئی پی سی) نے اس کی درجہ بندی کو پانچویں مرحلے تک بڑھا دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں حالات شدید غذائی عدم تحفظ کے پیمانے کی بلند ترین اور بدترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ گورنریٹ، جس میں غزہ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقے شامل ہیں، میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے اور ستمبر کے آخر تک دیر البلاح اور خان یونس تک ’تباہ کن حالات‘ پھیلنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کسی علاقے میں قحط پڑنے کا فیصلہ انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن نامی اقوام متحدہ کے پیمانے کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کو ’بھوک، غربت اور موت‘ کا سامنا ہے۔تاہم اسرائیل کا آئی پی سی کی اس رپورٹ پر کہنا ہے کہ وہ اس میں سامنے آنے والے نتائج کو سختی سے مسترد کرتا ہے، خاص طور پر غزہ شہر میں قحط کے دعوے کو۔
اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے آئی پی سی کے جائزے کو یکطرفہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ’غزہ میں وسیع پیمانے پر انسانی ہمدردی کی کوششوں‘ کو نظر انداز کرتا ہے۔غذائی تحفظ کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ تنظیم، جو خود سرکاری طور پر قحط کا اعلان نہیں کرتی تاہم گزشتہ ماہ اس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ ‘غزہ کے رہنے والوں کو قحط کی بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 271 افراد قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 112 بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آئی پی سی کی جمعے کے روز سامنے آنے والی رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ جب غزہ کے تشویش ناک حالات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں بچے تو ایسے میں ایک نیا لفظ سامنے آجاتا ہے جیسے کہ اب ہوا ہے، اب جو لفظ یا سامنے آیا ہے وہ ’قحط‘ کا ہے۔انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ’یہ کوئی معمہ نہیں ہے بلکہ یہ اخلاقی گراوٹ اور اور خود انسانیت کی ناکامی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’قحط صرف خوراک کا نہیں ہے بلکہ انسانی بقا کے لیے درکار نظام اور ایسے اداروں کا بھی ہے کہ جو ان حالات میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔‘
اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی واضح ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال کو بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مزید بہانے نہیں، کارروائی کا وقت کل نہیں آج اور ابھی ہے۔ ہمیں فوری طور پر جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور مکمل اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
رفاہ میں آئی پی سی کا کہنا ہے کہ اس نے اس علاقے کا تجزیہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ پٹی کے جنوب میں واقع یہ علاقہ اب ’بڑے پیمانے پر غیر آباد‘ ہے۔اپنی رپورٹ میں آئی پی سی نے آئندہ مہینے یعنی ستمبر کے دوران غزہ کی پٹی میں سامنے آنے والے حالات سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے۔آئی پی سی نے آنے والے دنوں سے متعلق کہا ہے کہ غزہ کے متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جن میں سانس کی شدید بیماریاں شامل ہیں ان کے علاوہ غذائی قلت مناسب اور صاف پانی اور حالات میسر نہ ہونے کی وجہ سے پانی والے اسہال، خونی اسہال، خسرہ اور پولیو جیسے امراض پھوٹ سکتے ہیں۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے آئی پی سی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حماس کی جعلی مہم کو پورا کرنے کے لیے ایک من گھڑت رپورٹ شائع کی ہے۔اس میں تنظیم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کے لیے اپنے ہی قوانین کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور اپنے ہی معیار کو نظر انداز کیا۔اسرائیل کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی پی سی نے ’اپنے عالمی معیار کو تبدیل کیا‘، قحط کا سامنا کرنے والوں کی حد کو 30 فیصد سے گھٹا کر 15 فیصد کر دیا اور ساتھ ہی ’شرح اموات کے دوسرے معیار کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔تاہم اسرائیل کی جانب سے سامنے آنے والے ان الزامات کو آئی پی سی کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist