• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کانپور میں جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام سہ روزہ عظیم الشان اجلاس ’’معراج النبی ؐ‘‘کا تزک و احتشام کے ساتھ آغاز

دین کی حفاظت و اشاعت امتِ مسلمہ کا منصبی فریضہ، وعظ و تقریر اور دعوت و تبلیغ اسی سلسلے کی کڑیاں : مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 18, 2026
0 0
A A
کانپور میں جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام سہ روزہ عظیم الشان اجلاس ’’معراج النبی ؐ‘‘کا تزک و احتشام کے ساتھ آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس: جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام، شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی اور جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی زیر نگرانی، تاریخی اور مرکزی سہ روزہ عظیم الشان اجلاس "معراج النبی ﷺ” کا آغاز رجبی گراؤنڈ پریڈ میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ ہوا۔ اجلاس کے پہلے دن عوام و خواص کے جم غفیر نے شرکت کی، جس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ معراج کے پیغامات اور موجودہ دور میں مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کے روحِ رواں اور جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں اجلاس کے اغراض و مقاصد اور ضرورت و اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ پر دین کو مکمل فرمایا اور آپ ﷺ کے بعد دعوت و تبلیغ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور دین کی حفاظت کی ذمہ داری اس امت کے کاندھوں پر ڈالی ہے۔ شریعت نے اس کام کے لیے کوئی ایک مخصوص طریقہ متعین نہیں کیا بلکہ قرآن و سنت کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر وہ طریقہ اختیار کرنے کی اجازت دی ہے جو دین کی اشاعت کے لیے مفید ہو۔ مدارس کا قیام، تصنیف و تالیف، وعظ و تقریر اور دعوت و تبلیغ یہ سب اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ مولانا نے زور دے کر کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کی حفاظت کے سب سے مضبوط قلعے ہیں جہاں سے قرآن و حدیث کا علم سینہ بہ سینہ منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پرفتن دور میں جب اسلام کے خلاف غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، ایسے جلسے وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں تاکہ مسجد کے محدود دائرے سے نکل کر کھلے میدانوں میں تمام انسانوں تک اسلام کا سچا اور امن والا پیغام پہنچایا جائے اور انسانیت کو درپیش بے سکونی کا حل سیرتِ طیبہؐ کی روشنی میں پیش کیا جائے۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی مدرسہ فاروقیہ لکھنؤ کے استاذ مولانا حارث عبد الرحیم فاروقی نے اپنے تفصیلی اور پرمغز خطاب میں واقعہ معراج کے تاریخی و روحانی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ واقعہ معراج امت مسلمہ کے لیے محض ایک معجزہ نہیں بلکہ یہ ہمیں ہر دور میں استقامت اور امید کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ’’عام الحزن‘‘ (غم کے سال) کے بعد پیش آیا، جب حضور ﷺ کے دو بڑے سہارے حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ اور حضرت ابو طالب دنیا سے رخصت ہو چکے تھے اور طائف میں آپ ﷺ کو شدید اذیتیں دی گئیں۔ ایسے کٹھن حالات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو آسمانوں کی سیر کراکر یہ پیغام دیا کہ مشکلات اور آزمائشوں کے بعد ہی بلندی اور نصرتِ خداوندی نصیب ہوتی ہے۔ مولانا حارث عبد الرحیم نے موجودہ دور کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے امت کو تین بڑے فتنوں سے ہوشیار رہنے کی سخت تاکید کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist