• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امارت پبلک اسکول کے زیرِ اہتمام عظیم الشان تعلیمی و اصلاحی کانفرنس کا انعقاد

حضرت امیر شریعت، ناظم امارت شرعیہ سمیت ملک کے اہم علما و سیاسی قائدین کی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 22, 2026
0 0
A A
امارت پبلک اسکول کے زیرِ اہتمام عظیم الشان تعلیمی و اصلاحی کانفرنس کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

کشن گنج (پریس ریلیز) امارت پبلک اسکول کے زیرِ اہتمام کمیونٹی ہال کشن گنج میں ایک عظیم الشان اجلاسِ عام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت امیرشریعت، مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی (سجادہ نشین خانقاہِ رحمت مونگیر) نے فرمائی۔حضرت امیرِ شریعت نے اپنے تفصیلی خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم ہی وہ بنیادی ستون ہے جس پر قوموں کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صرف دینی تعلیم کافی نہیں بلکہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی نہایت ضروری ہے، تاکہ نئی نسل علم کے ساتھ ساتھ دین و اخلاق سے بھی وابستہ رہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے دنیاوی تعلیم پر توجہ دیتے ہیں، مگر ان کے دین و ایمان کی فکر سے غافل ہو جاتے ہیں۔ مزید فرمایا کہ اسلام محض ایک مذہب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے، اس لیے ہمیں اپنی زندگی کے ہر شعبے میں سنتِ نبوی ﷺ کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے شادی بیاہ کے مواقع پر فضول خرچی اور اسراف سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے سادگی کو فروغ دینے پر زور دیا ۔حضرت مولانا مفتی سعید الرحمن قاسمی (ناظمِ اعلیٰ امارت شرعیہ، بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ، پھلواری شریف پٹنہ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ترقی کی شاہ کلید ہے اور جو قوم تعلیم کو اپنائے گی وہی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نےوالدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں ساتھ ہی جہیز جیسی سماجی برائی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کو جہیز کے بجائے تعلیم سے آراستہ کریں، نکاح کو آسان بنائیں اور شادی بیاہ میں فضول خرچی سے مکمل پرہیز کریں مولانا حکیم الدین قاسمی (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ہند) نے نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے نشہ اور منشیات کے رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ اقدامات کی اپیل کی مفتی جاوید احمد قاسمی (صدر، جمعیۃ علماء ہند بہار) نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دینی و دنیاوی دونوں علوم کا حصول نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے سیاسی بصیرت و حکمت اپنانے اور تجارت و تعلیم کو مضبوطی سے اختیار کرنے کی تلقین کی۔مولانا غیاث الدین قاسمی نے امارت پبلک اسکول کے بچوں کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے آنے والی نسلوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہیں اختر الایمان (ایم ایل اے) نے کہا کہ امارت کی جانب سے اس علاقے میں اسکول کا قیام قابلِ تحسین قدم ہے۔ انہوں نے امارت اور امیرِ شریعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیمانچل میں تعلیمی بیداری کی کوششوں کو سراہا اور بیٹیوں کی تعلیم و اخلاقی تربیت پر زور دیا جناب قمر الہدیٰ (ایم ایل اے) نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی حفاظت کے ساتھ ان کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ ان کے دلوں میں دین کی اہمیت پیدا ہو مولانا محمد ابوالکلام شمسی معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے امارت شرعیہ کی خدمات اور امارت پبلک اسکول کے قیام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ملت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں پروگرام کے دوران اسکول کے بچوں نے بہترین تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ معزز مہمانوں کی خدمت میں سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا پروگرام کا آغاز قاری ریحان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض قاضی ارشد قاسمی (قاضی شریعت کشن گنج) نے انجام دیے مولانا خالد مولانا فیض الرحمن مفتی مناظر سمیت دیگر علماء نے بھی خطاب کیا آخر میں حضرت امیرِ شریعت کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا پروگرام سے قبل حضرت امیرِ شریعت نےامارت پبلک اسکول کا معائنہ بھی کیا، تعلیمی نظام کا جائزہ لیا اور اساتذہ سے تبادلۂ خیال کیا اس موقع پر مولانا انوار صاحب رحمانی (ناظم دارالعلوم بہادر گنج) نے بھی حضرت امیرِ شریعت سے ملاقات کی ،پروگرام کوکامیاب بنانے میں حاجی مسلم صاحب کی قیادت میں مولانا محمد ابوالکلام شمسی معاون ناظم امارت شرعیہ قاضی ارشد قاسمی قاضی شریعت کشن گنج مولانا طارق قاسمی نائب قاضی شریعت کشن گنج مولانا عباس مبلغ امارت شرعیہ عفان صاحب سمیت علاقہ کے ائمہ وعلماء نے اہم کردار ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist