• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مقامی طلبہ کے تناسب میں اضافہ کیلئے یونیورسٹی ہر ممکنہ اقدامات پر

اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں پروگرام کے 24 ویں مرحلہ سے پروفیسر سید عین الحسن و دیگر کے خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 28, 2026
0 0
A A
مقامی طلبہ کے تناسب میں اضافہ کیلئے یونیورسٹی ہر ممکنہ اقدامات پر
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد ،پریس ریلیز،ہماراسماج: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اگرچہ کہ ایک قومی یونیورسٹی ہے لیکن یہاں پر تلنگانہ کے مقامی طلبہ کی تعداد برائے نام ہے۔ ایسے میں اردو یونیورسٹی کا موجودہ انتظامیہ مقامی طلبہ کے داخلوں میں اضافے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔ وہ آج ”اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں“ پروگرام کے 24 ویں مرحلہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2021ءمیں جب انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا اس وقت یونیورسٹی میں صرف 27فیصدی خواتین مانو میں زیر تعلیم تھیں۔ اس ضمن میں مختلف اقدامات کیے گئے تو اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج مانو میں زیر تعلیم لڑکیوں کی تعداد 47 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔پروفیسر سید عین الحسن نے مزید کہا کہ اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں پروگرام اگست 2025ءمیں شروع کیا گیا اور آج تک تقریباً 2800 طلباءو طالبات اس پروگرام کے ذریعہ سے اردو یونیورسٹی میں دستیاب مختلف تعلیمی مواقعوں سے آگہی حاصل کرچکے ہیں۔ پروفیسر عین الحسن کے مطابق شہر حیدرآباد کے عوام میں اردو یونیورسٹی کے بارے میں معلومات کی کمی ہے۔ اور اسی کمی کو دور کرنے کے لیے اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں پروگرام شروع کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ دوسرے کالجوں میں جس کورس کے لیے لاکھوں روپئے خرچ کر رہے ہیں وہی کورس انہیں مانو میں انتہائی کم فیس پر پڑھایا جارہا ہے ۔ یہاں تک کہ کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ انہیں نوکریاں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔قبل ازیں پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری، اسوسی ایٹ پروفیسر ایم سی جے، نے اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں پروگرام کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ اور کہا کہ اس پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنانے اردو یونیورسٹی میں دستیاب تعلیمی مواقعوں کے متعلق آگہی میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق آج کے اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں پروگرام میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تیغہ، یاقوت پورہ، کوٹھی ویمنس کالج (کوٹھی یونیورسٹی) اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے 350 سے زائد طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ قبل ازیں مانو المنائی اسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے خیر مقدمی کلمات کہے اور اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں پروگرام کی سرپرستی کرنے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ طویل مدت میں اس آگہی پروگرام کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ اس موقع پر ایم ایس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر معظم حسین نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ساتھ طویل مدتی باہمی مفاہمت کے لیے کام کرنے کوشاں ہے۔پروگرام کے دوران ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر پروفیسر صدیقی محمد محمود نے بھی طلبہ کو مخاطب کیا اور معیاری تعلیم کی اہمیت کو واضح کیا۔ ڈائرکٹر المنائی افیئرس پروفیسر سید نجم الحسن نے اردو یونیورسٹی کے فیس اسٹرکچر کو معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے انتہائی دوست قرار دیا۔ڈاکٹر عتیق صدیقی، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی، ڈاکٹر احتشام الحسن مجاہد، ویمنس یونیورسٹی اور گورنمنٹ ہائی اسکول تیغہ کے ہیڈ ماسٹر جناب زاہد حسین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ آخر میں ناصر حسین شعیب نے شکریہ کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر طلبہ کو یونیورسٹی میں موجود سہولیات کے بارے میں ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist