• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یوپی جوڑو یاترا کا مرادآباد آمد پر زبردست استقبال

پارلیمنٹ میں سیکولرزم کا قتل کیا جارہا ہے اس کا جواب2024 کے انتخاب میں دیا جائے گا:اجے رائے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 26, 2023
0 0
A A
یوپی جوڑو یاترا کا مرادآباد آمد پر زبردست استقبال
Share on FacebookShare on Twitter

ناظم منصوری
مرادآباد 26دسمبر، سماج نیوز سروس:یوپی جوڑو یاترا کے تحت آج کانگریس پارٹی کی ضلع و شہر یونٹوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ صوبائی صدر اجے رائے کی مرادآباد آمد ایک روز قبل ہو گئی تھی۔ آج کچہری کے چوراہہ سے اس یوپی جوڑو یاترا کا آغاز کانگریس پارٹی زندہ باد کے نعروں سے شروع ہوا جس کی قیادت صوبائی صدر اجے رائے کے ساتھ ضلع صدر اسلم خورشید و شہر صدر انو بھو مہروترا کے ساتھ ہی سابق ایم ایل اے حاجی اکرام قریشی و سابق مئیر امید وار حاجی رضوان قریشی بھی اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ موجود رہے۔ دئیے گئے وقت سے تقریبا دو گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی اس یاترا میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کچہری چوراہہ سے شروع ہوئی یہ یاترا شہر کے مختلف راستوں سے گزری بارہ دری کے نزدیک پارشد تنظیم کے کانگریس کونسلروں بھارتیہ پرویز عالم، شمشیر علی، سید معظم علی، قمر سلیم محمد معظم صحافی، محمد افتخار ، محمد ناظم، کیدر سنگھ نے اس یاترا کا استقبال کیا جہاں صوبائی صدر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس یاترا کا مقصد عوام میں پیار محبت کا پیغام پہنچانا ہے موجودہ سرکار کا جو خوف عوام میں پھیلا ہوا ہے اس کو دور کرنا ہے ہندوستان ہم سب کا ہے۔ اور ہم سب یہاں کے رہنے والے ہیں ہمیں اس ملک سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ جس طرح سے پارلیمنٹ میں سیکولرزم کا قتل کیا جارہا ہے اس کا جواب آنے والے ۲۰۲۴ء کے انتخاب میں حکومت کو عوام خود دیںگے۔ جس طرح سے کانگریس کو لیکر عوام میں رجحان بڑھا ہے اس سے کانگریس کے مستقبل کو تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ کانگریس کی یہ یاترا تحصیل اسکول ہوتے ہوئے لال باغ میں واقع مرحوم حافظ محمد صدیق سابق ایم پی کی رہائش گاہ پہنچا جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم مرحوم حافظ محمد صدیق کے اہل خانہ نے کیا۔ گورنمنٹ انٹر کالج میں بھی اس یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کارکنان نے شمولیت کی۔ جامع مسجد چوراہہ پر بھی اسی طرح خیر مقدم کیا گیا جہاں کانگریسی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پرنس روڈ سے گزرتے ہوئے یہ یاترا حافظ بننے کی پلیہ پر پہنچی تو یہاں بھی کانگریس کے سینئر لیڈروں نے خیر مقدم کیا۔ اندرا چوک پر پہنچنے پر یاترا کو زبردست حمایت حاصل ہوئی اور لوگ یوپی جوڑو ،نفرت چھوڑو کے نعرے لگاتے ہوئے یاترا میں شامل ہوئے۔ گلشہید سے بھوڑے کے چوراہہ پر پہنچنے پر یاترا کا خیر مقدم سابق ایم ایل اے و وزیرحاجی اکرام قریشی و سابق مئیر امید وار حاجی رضوان قریشی نے اپنے حامیوں کے ساتھ کیا یہاں سے عید گاہ ہوتے ہوئے یہ قافلہ چوکی دس سرائے ہوتا ہوا کوہ نور تراہہ کرولہ پر پہنچا جہاں سے یہ قافلہ رامپور کے لئے روانہ ہوا۔ اس قافلہ میں خصوصی طور پر اتر پردیش کانگریس اقلیتی شعبہ کے صوبائی چئیر مین شاہنواز عالم، آنند موہن گپتا ایڈو کیٹ، اسد مولائی، حاجی صغیر سعید خاں، انو راگ شرما، محمد کامل منصوری، محمد جنید، ندیم انصاری، اعظم انصاری، افضل صابری، راجیندر بالمیکی، سدھیر پاٹھک، وویک گپتا، ارشد پرویز ایڈو کیٹ، محمد سمیع، نتیش مشرا، نواب آصف ، الوک کمار، صفدر نیازی، فرحان قریشی، نزاکت ٹھیکیدار، انوپ دوبے، امیر الحسن جعفری، سنجیو شرما، ونود گمبر، بھیہنکر سنگھ بودھ، محمد عباس ایڈو کیٹ، سید اکرام علی، بنٹی سردار، افسر خاں، سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist