• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران کے فضائی حدود کے قریب امریکی طیاروں کی پروازیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 13, 2026
0 0
A A
ایران کے فضائی حدود کے قریب امریکی طیاروں کی پروازیں
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،(ہ س)۔واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور باہمی دھمکیوں کے پس منظر میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی فضائی حدود کے قریب پروازیں کی ہیں۔اسرائیلی ٹی وی ’چینل 14‘ کے مطابق ایران کی فضائی حدود کے قریب امریکی طیاروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چینل نے بتایا کہ کئی کے سی-135آر طرز کے ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اور بی-52 بم بار ایک امریکی اڈے سے روانہ ہوئے۔ یہ پیش رفت وائٹ ہاؤس کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نشر کیے گئے ایک اشارے کے بعد سامنے آئی۔وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں لکھا "خدا ہماری افواج کی حفاظت کرے، خدا امریکہ کی حفاظت کرے.. اور ہم ابھی آغاز میں ہیں۔اس ٹویٹ کے ساتھ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ "45–47” نمبر والی ٹوپی پہنے ہوئے نظر آتے ہیں، جو ان کی صدارتی مدتوں کی طرف اشارہ ہے، جبکہ نمایاں طور پر یہ نعرہ درج تھا "ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنائیں۔اس کے علاوہ پینٹاگون کی عمارت کے قریب واقع پیزا ریستورانوں میں آرڈرز میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا، جسے "ڈوگ فائٹ” نامی پلیٹ فارم ممکنہ قریب الوقوع حملوں کی پیش گوئی کے لیے ایک اشارے کے طور پر استعمال کرتا ہے، جیسا کہ اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ کیا۔اسی دوران امریکی انتظامیہ کے دو عہدے داروں نے ویب سائٹ "پولیٹیکو” کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کے روز ایران سے متعلق "کچھ فوجی آپشنز اور کئی غیر فوجی آپشنز” پر بریفنگ دی جائے گی۔ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ٹرمپ کے سامنے موجود آپشنز ایران کے اندر محدود اور درست نشانے پر حملوں سے لے کر جارحانہ سائبر حملوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ ایسے آپشنز سے گریز کرنا چاہتی ہے جن کے نتیجے میں شہری آبادی پر وسیع اثرات مرتب ہوں، اسی لیے وہ آپشنز ترجیحی بنیادوں پر زیر غور ہیں جو خاص طور پر ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوں۔اسی طرح ایک سابق امریکی عہدے دار نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن ایلون مسک کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اسٹیشن بھیجنے کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔دوسری جانب ایک دوسرے عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس بات کی توقع نہیں کہ ٹرمپ ایران میں امریکی فوج بھیجیں گے۔ اس نے تصدیق کی کہ ’اس وقت کسی بڑی فوجی نقل و حرکت یا عسکری اثاثوں کی تعیناتی نہیں ہو رہی‘۔تاہم امریکی انتظامیہ کے بعض عہدے داروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کوئی بھی امریکی اقدام مشرق وسطی میں کشیدگی کو مزید بھڑکا سکتا ہے یا بڑھتی ہوئی احتجاجی تحریک کی حمایت کی کوشش میں الٹا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اس سے قبل وضاحت کی تھی کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں، ایسے وقت میں جب عوامی احتجاجات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی اطلاعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا تہران اس سرخ لکیر کو عبور کر چکا ہے جس کا انہوں نے پہلے ذکر کیا تھا، یعنی مظاہرین کو قتل کرنا، تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا”ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسا کرنا شروع کر چکے ہیں۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکہ ’معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے‘ اور’کچھ بہت مضبوط آپشنز‘ پر غور کر رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کریں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist