• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

چینی سیٹلائٹ کمپنی سے امریکہ پریشان، حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے میں مدد دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 26, 2025
0 0
A A
چینی سیٹلائٹ کمپنی سے امریکہ پریشان، حوثیوں کو بحری جہازوں پر حملے میں مدد دی
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (ہ س)۔چین کی ایک سیٹلائٹ کمپنی’چانگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی‘ایک بار پھر امریکی الزامات کی زد میں آ گئی ہے۔ امریکی حکام، جو روس کے یوکرین پر حملے کی نگرانی کر رہے ہیں، ان کو اس کمپنی اور چینی فوج کے درمیان ایک تشویش ناک تعلق معلوم ہوا ہے۔ یہ کمپنی، جسے چینی حکومت کی مالی معاونت بھی حاصل ہے، روسی جنگجوؤں کو میدان جنگ کی ‘ہائی ریزولوشن’ تصاویر فراہم کر رہی تھی۔اب یہ کمپنی ایک اور محاذ پر سامنے آئی ہے۔ امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کمپنی یمن میں حوثی باغیوں کو بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق، یہ کمپنی سیکڑوں سیٹلائٹس کا جال بچھا چکی ہے۔ اس کے سیٹلائٹس امریکہ کے ہر گوشے کو دیکھ سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض چینی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان سیٹلائٹس کی مدد سے امریکہ کی جدید ترین اسٹیلتھ بم بار طیارے کی تصاویر حاصل کیں، جو کیلیفورنیا کے موہاوی صحرا میں ایک ایئر بیس پر تعینات ہے۔چانگ گوانگ کی بڑھتی ہوئی ترقی اور اس پر امریکی نگرانی اس بات کا مظہر ہے کہ چین کس طرح اپنے ترقی پذیر سویلین ٹیکنالوجی سیکٹر کو دفاعی صنعت کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ساتھ یہ امر بھی واضح ہوتا ہے کہ چین کس طرح تجارتی کمپنیوں کو اپنے تزویراتی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے۔گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ چانگ گوانگ کمپنی براہِ راست” حوثیوں کے امریکی مفادات پر حملوں میں مدد دے رہی ہے۔ محکمے کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق ’ان کی سرگرمیاں اور بیجنگ کی طرف سے کمپنی کی حمایت، حتیٰ کہ ہمارے ساتھ ذاتی ملاقاتوں کے بعد بھی، چین کے اس امن کے دعوے کی نفی کرتی ہے جو وہ بار بار کرتا ہے‘۔تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ واشنگٹن کو کس قسم کے تعاون کا شبہ ہے۔دوسری جانب، چانگ گوانگ کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اس کا حوثیوں یا ان کے ایرانی حمایتیوں سے کوئی تجارتی تعلق نہیں اور امریکی محکمہ خارجہ کا الزام بے بنیاد ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے 2023 میں اس کمپنی پر پابندیاں عائد کی تھیں، کیوں کہ شبہ تھا کہ اس کے سیٹلائٹس نے ‘روس-یوکرین’ جنگ میں ویگنر ملیشیا کی مدد کی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist