کراچی: روسی قونصل جنرل اینڈرے وکٹروویچ کا کہنا ہے کہ روس اگر یوکرین کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرے تو مسئلہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے۔کراچی: روسی قونصل جنرل اینڈرے وکٹروویچ کا کہنا ہے کہ روس اگر یوکرین کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرے تو مسئلہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے۔اینڈرے وکٹروویچ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ میں مغربی دنیا کا کردار بہت منفی ہے، مغربی دنیا یوکرینی معاشرے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔روسی قونصل جنرل نے کہا کہ یوکرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال نہیں کرنا چاہتے، یوکرین میں صرف فوجی تنصیبات ہمارا نشانہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں کی وجہ سے اسرائیل کے روس سے اچھے تعلقات نہیں رہے، اسرائیل اب بڑھ چڑھ کر یوکرین کی جنگی مدد کر رہا ہے، اسرائیل شرپسندوں کو ہتھیار دے رہا ہے۔












