فلسطين:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مملکت سعودی عرب کی تقریر کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ملک کے اس موقف کی توثیق کی جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتا اور بین الاقوامی برادری اور فلسطین کو تسلیم نہ کرنے والے سلامتی کونسل کے ممالک کے اراکین سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے امن کے حصول کی اہمیت کی نشاندہی کی اور کہا کہ فیصلہ سازی میں جرات اور عمل درآمد کے عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس یاددہانی کی تجدید کی کہ مملکت کا خیال ہے کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو۔ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہی غزہ میں مصائب کے خاتمے کی بنیاد ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تنازعات کو طول دینا خطے کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ امن کے حصول کے لیے عالمی برادری کے اداروں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب نے کونسل کے سامنے مسئلہ فلسطین اٹھایا ہے اور غزہ میں مصائب کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھایا جائے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں سلامتی کونسل میں اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک 10 منصوبوں میں سے 6 قراردادوں کے مسودے کو ویٹو کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ اور منظور شدہ قراردادیں اب تک جنگ بندی کے حصول اور تباہ کن انسانی صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ یہاں تک کہ امن کی طرف ایک قابل اعتماد سیاسی راستے کی راہ بھی ہموار نہیں ہو سکی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے حیرانی کے ساتھ کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرکے اس مصیبت کو ختم کرنے کے علاوہ اور کس چیز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ کونسل میں ہی بین الاقوامی اتفاق رائے اور اختلافات کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔ اسی بنا پر کونسل کی کارکردگی خراب ہو رہی ہے۔اسی تناظر میں سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسی اصلاحات کے مطالبے کا اعادہ کیا جو حالات اور حقیقت کے تقاضوں کی نمائندگی کرنے میں زیادہ منصفانہ اور بین الاقوامی برادری کی تبدیلیوں اور پیشرفت سے ہم آہنگ ہونے کے لیے زیادہ موثر ہوں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ اس اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا۔انہوں نے نیویارک میں ’’غزہ کی صورت حال اور دو ریاستی حل کے نفاذ‘‘ کے عنوان سے ایک وزارتی اجلاس دوران کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بننے والا یہ اتحاد ایک مشترکہ یورپی عرب کاوش ہے۔