فرانس:فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے پیر کو کہا کہ فرانس مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اور انہوں نے اسرائیل پر کسی بھی ردِعمل میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا زور دیا۔میکرون نے بی ایف ایم ٹی وی اور آر ایم سی ریڈیو کو بتایا، "ہم سب ممکنہ کشدیگی میں اضافے سے پریشان ہیں۔”یکم اپریل کو ایران کے شامی قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے ہفتے کی رات اسرائیل پر سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے۔میکرون نے کہا، "ہم معاملات کو اشتعال اور اضافے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔” اور انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ صورتِ حال کو مزید کشیدہ کرنے کے بجائے ایران کو تنہا کرنے کا ہدف بنائے۔












