• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی وسماجی خدمات قابل ستائش :وصی اللہ مدنی

ضلعی سطح پر 640 سے زائد کنبوں کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2023
0 0
A A
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی وسماجی خدمات قابل ستائش :وصی اللہ مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

سدھارتھ نگر :ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہم دردی، غم گساری اور انسانیت نوازی کا دین ہے، اس کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ غرباء و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی امداد باعث اجر و ثواب ہے۔ جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کتاب و سنت کی سنہری وآفاقی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے اور اپنی محدود وسعت وطاقت کے بقدر رفاہی وسماجی کام بھی کرتی رہتی ہے۔ سالہائے گذشتہ کی طرح رواں سال بھی موسمِ سرما کی سخت ٹھنڈک کے باعث غرباء و مساکین اور مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم کرنے کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہلِ خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی تھی جسے اخوان جماعت نے خوب پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کی خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 640 سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے انر، گرم ٹوپی، سوئٹر، موزہ اور متوسط قسم کا کمبل تقسیم کیا گیا۔ قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں مقامی وضلعی جمعیت کے بعض مخلص و حوصلہ مند اہم عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : مولانا محمد ابراہیم مدنی (امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرشید مدنی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا شریف اللہ سلفی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرب سلفی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا سعود اختر سلفی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد لبی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحمن اثری (خازن ضلعی جمعیت) ماسٹر جاوید احمد (محاسب ضلعی جمعیت) مولانا مطیع اللہ سلفی (رکن مجلس عاملہ، حلقہ نوگڑھ) مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر حلقہ شہرت گڑھ) مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم حلقہ نوگڑھ) مولانا عبد المنان مفتاحی (ناظم حلقہ ڈومریا گنج) مولانا فخر الدین ریاضی (ناظم حلقہ اٹوا) مولانا ذکی احمد سلفی (نائب ناظم حلقہ اٹوا) مولانا جمشید عالم سلفی(ناظم حلقہ شہرت گڑھ)مولانا خورشید احمد سلفی(امیرحلقہ بڑھنی)مولانا مقیم الدین مدنؔی (ناظم حلقہ بڑھنی) مولانا حمید اللہ ندوی (ناظم حلقہ بسکوہر) مولانا خالد رشید سراجی (نائب ناظم حلقہ بڑھنی) مولانا عبد الرشید سلفی (نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ) مولانا تاج الدین سراجی (محاسب حلقہ شہرت گڑھ) مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری ضلعی جمعیت) وغیرہم جنھوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ ہر حلقہ میں جاکر وہاں کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں اور تعاون سے نہایت ہی خوش گوار ماحول میں اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے تمام مرشحین مستحقین کو کمبل اور گرم لباس اپنے ہاتھوں سے پہنچایا۔ ضلعی جمعیت کے ناظم نے بذات خود اکثرحلقوں کا دورہ کیا اور مستحق لوگوں کا حق ان کے حوالے کیا۔سوشل میڈیا اور جماعت کے بہتیرے سماجی وملی اورسیاسی شخصیات نیز تمام حلقوں کے غیور، حساس اور باغیرت احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کی اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا۔ اس ملی کارنامے کے سلسلے میں جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی نے جمعیت و جماعت کے ہم دردان وبہی خواہان مثلاً مولانا عبدالسلام سلفی ممبئی، مولانا شہاب الدین مدنی لکھنو، مولانا عبد الحکیم مدنی ممبئی، ڈاکٹر عبد الکریم علیگ، مولانا ممتاز احمد سالک بستوی، مولانا نور اللہ خاں، مولانا عتیق الرحمن خاں سنابلی، مولانا ندیم انور خاں سراجی پونہ، مولانا عتیق الرحمن ریاضی، مولانا توفیق احمد گلزار، ڈاکٹر افضل حسین خاں، سیٹھ الحاج نعیم الحسن مرزا ممبئی، مولانا امیر حمزہ سلفی، مولانا کمال الدین عزیز مکی وغیرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنھوں نے زبان و قلم سے اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے۔ اللہ سب کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین! اس مشن کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی نے کہا کہ مجھے اپنے جماعتی و مسلکی اہل خیر احباب کرام اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔ جمعیت کے جملہ ذمہ دارن نے کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئےگزارش کی کہ وہ اپنے عطیات اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی امداد کریں اور اس کے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر ممکن اخلاقی ومالی قربانی پیش کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist