نوح،میوات،سماج نیوز سروس: پیر کو5 ریاستوں کے انتخابی نتائج کا دن تھا۔لوگ صبح سے نتائج دیکھ رہے تھے۔جیسے ہی بی جے پی نے مغربی بنگال،آسام عپڈوچیری میں زبردست جیت حاصل کی،تینوں ریاستوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بی جے پی کے کارکنوں نے بڑے جوش و خروش سے جشن منایا۔اسی تناظر میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر وسابق ایم ایل اے چودھری ذاکر حسین کی نوح رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنوں نے3ریاستوں میں بھاری اکثریت سے حکومت بنانے پر بی جے پی کی تاریخی جیت کا جشن منایا،ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں اور پٹاخے پھوڑے،ساتھ ہی پارٹی کے زوردار نعرے بھی لگائے۔میوات خطہ، ریاست اور پورے ملک میں بی جے پی کارکنان خوشی سے جھوم اٹھے۔ لوگ طرح طرح سے جشن منا رہے تھے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر چودھری ذاکر حسین نے کہا کہ تینوں ریاستوں کے عوام نے کامیاب وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بی جے پی کو زبردست مینڈیٹ دیا ہے۔ بنگال کے لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا فیصلہ دے دیا ہے۔ آج مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری کے ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کے ساتھ مل کر ترقی کی ایک نئی داستان لکھنے جا رہا ہے۔ مغربی بنگال بھی اب دیگر ریاستوں کی طرح اپنی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا۔ذاکر حسین نے کہا کہ ہریانہ کی جلیبی کی مہک اب مغربی بنگال تک پہنچ چکی ہے۔حسین نے کہا کہ یہ تاریخی جیت مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری کے ہر ووٹر کی جیت ہے، بی جے پی کے ہر محنتی کارکن کی جیت ہے، اور نئے مغربی بنگال، آسام، پڈوچیری اور تین ترقی پذیر ریاستوں کے ہر فرد کی جیت ہے۔ انہوں نے اس تاریخی جیت پر بی جے پی کارکنوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔












