• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ڈبلیو ایف آئی نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 10, 2026
0 0
A A
ڈبلیو ایف آئی نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یواین آئی) انڈین کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) نے ہفتہ کو ونیش پھوگاٹ کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان پر متعدد ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس تجربہ کار خاتون پہلوان پر بد نظمی اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں اور انہیں 26 جون 2026 تک گھریلو مقابلوں میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔31 سالہ پہلوان یوڈبلیو ڈبلیو کے اینٹی ڈوپنگ قواعد کے تحت ریٹائرمنٹ سے واپسی کرنے والے ایتھلیٹس کے لیے ضروری چھ ماہ کی نوٹس مدت پوری کرنے میں ناکام رہیں۔ ڈبلیو ایف آئی کے 15 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز میں، ریسلنگ باڈی نے دعویٰ کیا کہ ونیش کے طرزِ عمل سے قومی سطح پر شرمندگی ہوئی اور ہندستانی کشتی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ونیش پھوگاٹ، جو پیروس اولمپک میں تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئی تھیں، پر ڈبلیو ایف آئی کے آئین، یو ڈبلیو ڈبلیو بین الاقوامی قوانین اور اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے التزامات کی خلاف ورزی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ انہیں نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ڈبلیو ایف آئی نے نوٹس میں کہا، ‘ڈبلیو ایف آئی کے ساتھ ایک پہلوان کے طور پر اور آپ کے رجسٹریشن اور بین الاقوامی مقابلوں میں ہندستانی پرچم کے تحت آپ کی شرکت کی بنیاد پر – جس میں 2024 میں پیروس میں منعقدہ XXXIII اولمپیاڈ کے کھیل بھی شامل ہیں – آپ ڈبلیو ایف آئی کے نظم و ضبط کے ماتحت ہیں اور ڈبلیو ایف آئی اور یو ڈبلیو ڈبلیو کے ذریعہ وقتاً فوقتاً بنائے گئے قواعد و ضوابط کی پابند ہیں۔اس میں مزید کہا گیا، ‘ڈبلیو ایف آئی کے پاس یہ ماننے کی وجوہات ہیں کہ آپ نے ایسے کام کیے ہیں یا کرنے سے گریز کیا ہے جو ڈبلیو ایف آئی، ہندوستانی ریسلنگ کمیونٹی اور قوم کے نظم و ضبط، شبیہ، ساکھ اور مفادات کے لیے سنگین طور پر نقصان دہ ہیں اورجو ڈبلیو ایف آئی کے چارٹر، یو ڈبلیو ڈبلیو انٹرنیشنل ریسلنگ رولز اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ فیڈریشن ان سے چار بڑے الزامات پر وضاحت چاہتی ہے، جس میں 2024 کے پیرس اولمپکس سے ان کا ڈس کوالیفائی ہونا بھی شامل ہے، کیونکہ وہ طے شدہ وزن حاصل نہیں کرسکیں تھیں۔ اس کے علاوہ ان سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اینٹی ڈوپنگ رولز کے تحت وہ اپنے ٹھکانے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مبینہ طور پر کیوں ناکام رہیں اور مارچ 2024 میں اس وقت کی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ذریعہ مقرر کردہ ایڈہاک پینل کے ذریعہ منعقدہ سلیکشن ٹرائلز کے دوران انہوں نے دو مختلف وزن کیٹگری میں کیسے اور کیوں حصہ لیا۔چونکہ ونیش پھوگاٹ کو 26 جون تک کسی بھی گھریلو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہے، اس لیے وہ گونڈا میں 10 سے 12 مئی تک ہونے والے نیشنل اوپن رینکنگ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ ان کے لیے واپسی کا ایونٹ سمجھا جا رہا تھا۔ڈبلیو ایف آئی نے کہا، براہ کرم توجہ دیں کہ اگر آپ مقرر کردہ (14 دن) کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کرنے میں ناکام رہتی ہیں، یا آپ کو ذاتی سماعت کا موقع دیا جاتا ہے اور آپ اس کا فائدہ نہیں اٹھاتی ہیں، تو فیڈریشن کو یکطرفہ کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔ ایسی حالت میں، فیڈریشن ریکارڈ پر موجود حقائق کی بنیاد پر جو بھی حکم مناسب اور درست سمجھے گا، وہ منظور کرے گا۔فیڈریشن نے مزید کہا، ‘آپ کے جوان کے جمع ہونے اور اس پر غور و خوض ہونے تک، 12 ستمبر 2025 میں آپ کی جانب سے بھیجے گئے خط/ای میل کی بنیاد پر، آپ کی چہ ماہ کی کم ازکم لازمی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ اس کے نتیھے میں، آپ 26 جون تک ڈبلیو ایف آئی کے کسی بھی ٹقرنامنٹ یا ایونٹ میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوں گی۔ اس میں گونڈا میں ہونے والے 2026 سینئر اوپن رینکنگ ٹورنامنٹ اور کھیل و فیڈریشن کے وسیع تر مفاد میں منعقد ہونے والے کسی بھی دیگر آئندہ قومی، رینکنگ، سلیکشن اور بین الاقوامی مقابلوں میں آپ کی شرکت پر عائد پابندی بھی شامل ہے۔قومی شرمندگی ڈبلیو ایف آئی نے مزید کہا کہ 2024 پیرس اولمپکس میں وزن مقررہ حد کے اندر نہ رکھ پانے اور 50 کلوگرام زمرے کے فائنل سے پہلے ہی کی ڈس کوالیفائی ہوجانے کی وجہ سے پورے ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ونیش کی بات کریں تو، انہوں نے پیرس گیمز کے بعد اپنے پروفیشنل کیرئیر کو الوداع کہہ دیاتھا، لیکن گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے واپسی کا اعلان کردیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مئی 14, 2026
    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس  کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    مئی 14, 2026
    نیٹ امتحان کی منسوخی پرہنگامہ

    نیٹ امتحان کی منسوخی پرہنگامہ

    مئی 14, 2026
    ترقی اور عوامی اعتماد کے لیے ایک تاریخی فتح

    ترقی اور عوامی اعتماد کے لیے ایک تاریخی فتح

    مئی 14, 2026
    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مغربی بنگال میں مسلمانوں کودی گئی کھلے عام دھمکی

    مئی 14, 2026
    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس  کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب

    مئی 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist