• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

کیا جنونی یہودی ہیکلِ سلیمانی کی تعمیرِنو جلد شروع کردیں گے؟

مقبوضہ غربِ اردن میں سرخ بچھڑے پالے جارہے ہیں، حماس نے کیا سازش بے نقاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2024
0 0
A A
کیا جنونی یہودی ہیکلِ سلیمانی کی تعمیرِنو جلد شروع کردیں گے؟
Share on FacebookShare on Twitter

بنیاد پرست اسرائیلی یہودیوں نے توریت اور دیگر مقدس کتب میں بیان کردہ حقائق کی بنیاد پر ہیکلِ سلیمانی کی ایک بار پھر تعمیر کے لیے حتمی نوعیت کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مقبوضہ غربِ اردن میں محکمہ آثار قدیمہ کے ماتحت واقع پارک میں مبینہ طور پر پانچ ایسے سرخ بچھڑے پالے جارہے ہیں جن میں کسی بھی اعتبار سے کوئی اندرونی یا بیرونی نقص نہیں پایا جاتا۔ان بچھڑوں کو قربانی کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ مذہبی روایات کی روشنی میں اُنہیں قربان کرنے کے بعد مسجدِ اقصیٰ کے مقام پر ہیکلِ سلیمانی کی تعمیر کی تحریک شروع کردی جائے گی۔مڈل ایسٹ آئی ڈاٹ کام بتایا ہے کہ انتہائی بنیاد پرست یا الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کا ایک گروہ اِن بچھڑوں کی نگہداشت پر مامور ہے۔
یہ سب کچھ ہزاروں سال سے سینہ بہ سینہ محفوظ چلی آرہی روایات کے مطابق ہو رہا ہے۔ ان روایات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں تیسرے ہیکلِ سلیمانی کی تعمیر کے لیے ایک بے داغ سرخ بچھڑے کی راکھ لازم ہے جس کے بغیر مطلوبہ تطہیر ممکن نہیں بنائی جاسکتی۔
اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلتا رہا تو، اسرائیلیوں کے نزدیک، دنیا کا خاتمہ بہت نزدیک ہے۔ انتہا پسند یہودی گروہوں کے مطابق ہیکلِ سلیمانی مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم علاقے میں مسجدِ اقصٰی اور ڈوم آف راک کے مقام پر تعمیر کیا جانا ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ واقعہ مسیح علیہ السلام کی آمد کی نوید لائے گا۔
بدھ کو چند درجن یہودی فلسطینی شہر نابلوس کے نزدیک ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی سِلو کے مضافات میں جمع ہوئے اور ہیکلِ سلیمانی کی تعمیر کے لیے گایوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی زیارت بھی کی۔ بعض رجعت پسند یہودیوں کا کہنا ہے کہ یہ یہودیوں کی تاریخ میں ایک نیا لمحہ ہے۔اس کانفرنس کا اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کے ٹیمپل انسٹیٹیوٹ نے کیا تھا جس کے تحت تحت قائم تھرڈ ٹیمپل کمیونٹی کے ارکان برسوں سے بے داغ سرخ بچھڑا تلاش کر رہے تھے۔ سرخ بچھڑے 2022 میں امریکی ریاست ٹیکساس سے لائے گئے۔ ان کی غیر معمولی نگہداشت کی جارہی ہے۔ ان بچھڑوں کو ہاتھ لگانے کی کسی کو اجازت نہیں۔رجعت پسند یہودیوں کا کہنا ہے کہ کم و بیش دو ہزار سے کوئی بے داغ سرخ گائے نہیں ملی۔ یاد رہے کہ 70 عیسوی میں رومن مسیحی افواج نے فتح کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں ہیکلِ سلیمانی کو تباہ کردیا تھا۔عیسٰی علیہ السلام کے دوبارہ نزول کی امید پر چند ایک انتہا پسند مسیحی بھی سرخ بچھڑوں اور گایوں کو پالنے کے نیک کام میں یہودیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔شِلو میں منعقدہ کانفرنس میں ایک مقرر نے کہا کہ اس پورے معاملے کا حزب اللہ کو پتا چل چکا ہے اور اس نے ’ٹیلی گرام‘ پر اس حوالے سے پوسٹیں بھی لگائی ہیں۔
حماس اور چند دوسرے عسکریت پسند گروہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بچھڑوں کی قربانی اور ہیکلِ سلیمانی کی تعمیرِنو کے بہانے اسرائیلی حکومت غزہ اور دیگر علاقوں کے مسلمانوں کے قتلِ عام کا نیا منصوبہ رُو بہ عمل لانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مسجدِ اقصیٰ کے نزدیک عام یہودیوں اور صہیونی افواج کی مستقل موجودگی یقینی بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist