یہ بات کسی پر مخفی نہیں کہ حکومت حاضرہ کی سیاست اسلام و مسلم مخالف مدو کے آس پاس ہی نظر آتی ہیں. حکومت آئے دن کسی نہ کسی معاملے کو لے کر مسلمانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے اور اس کوشش میں لگی رہتی ہے کہ ہر طرح سے مسلمانوں کو کمزور کر دیا جائے چاہے وہ معاشی طور پر ہو یا ملی طور پر. حال ہی میں یوگی حکومت نے حلال مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کا یہ فیصلہ مذہبی معاملات اور مذہبی آزادی میں مداخلت اور ملک کی مفاد کے منافی ہیں. مذہب اسلام حلال کھانے اور حرام سے بچنے کا حکم دیتا ہے یہ مسئلہ صرف زبیحہ اور غیر ذبیحہ تک محدود نہیں ہے بلکہ بہت ساری کھانے اور پینے کی اشیاء ایسی ہوتی ہے جن میں ان چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے جن کا اسلام میں کھانا پینا حرام ہے اور ہر مسلمان کے لیے ایسی چیزوں سے بچنا اشد ضروری ہے جیسے شراب یا سور کا گوشت اور اس کی چربی وغیرہ حکومت کے اس فیصلے سے قوم مسلم کا ناراضگی کا اظہار کرنا لازم ہے کیونکہ جلد یا بدیر ایک بڑا طبقہ ان حرام آمیزش والی اشیاء استعمال کرنے سے خود کو روک نہیں پائے گا۔
کاشف احمد جامعی
اسلامک اسکالر ،البرکات ۔علی گڑھ