• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے : ادھوٹھاکرے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 18, 2022
0 0
A A
مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے : ادھوٹھاکرے
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی: عظیم شخصیات کی توہین اور سرحدی تنازعہ کے خلاف مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے ممبئی میں زبردست احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں کانگریس، این سی پی وشیوسینا کے علاوہ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی اور ریاست کی شندے فڈنویس حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ جے جے اسپتال کے رچرڈس اینڈکروڈاس سے ممبئی سی ایس ٹی تک نکالی گئی اس احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور ریاستی حکومت کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ جب سے ریاست میں شندے فڈنویس حکومت آئی ہے سرحدی تنازعہ کا مسئلہ اٹھا کر سرحدی گاؤں کا پڑوسی ریاست میں جانے کا کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ عظیم شخصیات کی توہین، سرحدی تنازعات، مہنگائی اور بے روزگاری کا معاملہ بھی بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کا یہ عظیم الشان احتجاجی مورچہ ان تمام مسائل پر شنڈے فڈنویس حکومت کو الٹی میٹم دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔ پٹولے نے کہا کہ جب سے آنجہانی یشونت راؤ چوان نے مہاراشٹر کا قیام کیا اس وقت سے مہاراشٹر کو متحد رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن اب ریاست میں شندے فڈنویس کی حکومت آنے کے بعد مہاراشٹر کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش رچی جارہی ہے ، لیکن ہم بی جے پی کی اس سازش کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔نانا پٹولے نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی عظیم شخصیات کی توہین کا کام راج بھون سے بھگت سنگھ کوشیاری سے شروع ہوا اور بعد میں بی جے پی لیڈروں نے اس کو آگے بڑھایا۔ لوگوں میں اس کے خلاف کافی غصہ ہے کہ بی جے پی لیڈر مسلسل عظیم شخصیات کی توہین کر رہے ہیں، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ۔ اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر، مہاتما جیوتی با پھلے کے تعلیمی اداروں کے بھیک مانگنے کی بات کہہ کر عظیم شخصیات کی توہین کے سلسلے کو عروج پر پہنچا دیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ متحدہ مہاراشٹر کے مسئلہ پر ممبئی میں اس طرح کی ریلیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، لیکن آج کی ریلی کافی بڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر ایک الگ ریاست بن گیا ہے لیکن کچھ گاؤں ابھی تک مہاراشٹر میں شامل نہیں کئے گئے ہیں اور اس کے لیے ابھی بھی جدوجہد جاری ہے ۔ پوار نے کہا کہ ہم سب آج کی ریلی میں مہاراشٹر کے وقار کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔اقتدار میں بیٹھے لوگ چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کر رہے ہیں جسے ہم لوگ کبھی برداشت نہیں کریں گے ۔ حکومت کے ایک وزیرنے مہاتما پھلے ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل کی توہین کی ہے ۔ پوار نے کہا کہ جب تعلیم کا کوئی نظام نہیں تھا تو ان عظیم لوگوں نے عام گھروں کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے لیکن حکومت کے وزیر کا کہنا ہے کہ ان عظیم لوگوں نے بھیک مانگی۔ این سی پی صدر نے کہا کہ جب سے ریاست میں نئی حکومت آئی ہے ، عظیم شخصیات کی توہین کرنے کی ہوڑ شروع ہو گئی ہے ، لیکن مہاراشٹر کی عوام ایسے لوگوں کو سبق سکھائے بغیر نہیں رہے گی۔سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ملک نے کئی سالوں بعد اتنی بڑی ریلی دیکھی ہے ۔ اس ریلی میں میں اکیلا نہیں چلا بلکہ مہاراشٹر کے ساتھ غداری کرنے والوں کے خلاف ہزاروں لوگ میرے ساتھ چلے ۔ آج مہاراشٹر کے غداروں کے علاوہ تمام پارٹیاں متحد ہیں۔ گورنر صدر مملکت کے نمائندے ہوتے لیکن آج اس عہدے کے وقار پر سوال اٹھ رہا ہے ۔ میں بھگت سنگھ کوشیاری کو گورنر نہیں مانتا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ آگرہ سے بھاگ کرچھترپتی شیواجی مہاراج نے سوراج قائم کی، لیکن شندے حکومت کے ایک کابینی وزیر اس کا موازنہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے ساتھ غداری کرنے والوں سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لفنگوں کو چھترپتی کا نام تک لینے کا حق نہیں ہے ۔ یہ ان لوگوں کی نظریاتی پسماندگی ہے جو مہا پورشوں کے نام پر ووٹ کی بھیک مانگتے ہیں۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ آج کی ریلی ایک آغاز ہے اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک ہم مہاراشٹر کے غداروں کو دفن نہیں کر دیتے ۔ اپوزیشن کے لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ریلی نکالی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر مسلسل عظیم شخصیات کی توہین کر رہے ہیں لیکن ان لوگوں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کون ہے ، اس کا انکشاف ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط بولتا ہے تو وہ معافی مانگتا ہے ، لیکن بی جے پی جان بوجھ کر اس طرح کے بیانات دے رہی ہے ۔ اس دوران اجیت پوار نے گورنر کوشیاری کو بھی نشانہ بنایا اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔اس ریلی سے شیوسینا کے ایم پی سنجے راؤت، سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی، ایم ایل اے کپل پاٹل اور سی پی آئی ایم کے لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔اس ریلی میں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے ، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، سابق ریاستی صدر مانک راؤ ٹھاکرے ، کانگریس کے ریاستی کارگزارصدر نسیم خان، سابق وزیر ورشا گائیکواڑ، سابق وزیر اسلم شیخ، این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، چھگن بھجبل، سماج وادی پارٹی کے ابو اعظمی، شیکاپ کے جینت پاٹل، ریاستی کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈھے ، سچن ساونت، ڈاکٹر سید ذیشان احمد،مہاوکاس اگھاڑی میں شامل پارٹیوں کے لیڈران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist