• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ سے نکلیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے ، حماس کا نیتن یاہو کو جواب

ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں : حماس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 19, 2025
0 0
A A
غزہ سے نکلیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے ، حماس کا نیتن یاہو کو جواب
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ:فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی شرائط کو مسترد کرتی ہے۔
اس سے قبل بنیامین نیتن یاہو نے منگل کی شام باور کرایا تھا کہ غزہ کے حوالے سے مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں حماس کے عسکری ڈھانچے کی تحلیل اور غزہ کی پٹی کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو منتقل نہ کرنے کی شرائط شامل ہونی چاہئیں۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کی شام جاری ایک بیان میں کہا کہ "حماس کو غزہ کی پٹی سے دور کرنے کی اسرائیلی شرط ایک بے ہودہ نفسیاتی جنگ ہے … غزہ سے تنظیم کا نکل جانا یا اسے غیر مسلح کرنا ایک نا قابل قبول امر ہے”۔
دریں اثنا حازم قاسم نے واضح کیا کہ حماس معاہدے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی شقوں پر سیاسی اور زمینی طور پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے باور کرایا کہ حماس آئندہ رہا کیے جانے والی کھیپ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد کو دو گنا کرنے پر آمادہ ہو گئی۔ یہ اقدام معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تنظیم کی پاسداری کی تصدیق کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے منگل کی شام اسرائیلی سیکورٹی کابینہ کے اجلاس کے دوران میں کہا کہ غزہ میں فائر بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیل کی شرائط میں حماس کو غیر مسلح کرنا، غزہ کی انتظامیہ میں اس کا کوئی کردار نہ ہونا اور جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کے انتظامی امور چلانے سے روکنا شامل ہے۔
ان شرائط کا مقصد دوسرے مرحلے کے حوالے سے جاری مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز دو مارچ کو مقرر ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی پوری قانونی حیثیت رکھتی ہے۔
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم حازم کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ کی پٹی کی انتظامیہ کے مستقبل کے حوالے سے کئی رعائتیں پیش کی ہیں۔
انھوں نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ مستقبل میں انتظامیہ میں حماس کا ہونا ضروری نہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ معاملہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں زیر بحث آئے گا۔
حازم قاسم نے بتایا ک ہ موبائل گھروں کی تھوڑی تعداد غزہ کی پٹی میں داخل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ کچھ بھاری مشینری بھی آئی ہے۔ اس سے قبل آج رفح کراسنگ کے راستے بعض بھاری مشینری اور موبائل گھروں کو تباہ حال غزہ کی پٹی میں داخل کر دیا گیا۔ یہ پیش رفت کئی روز کے انتظار کے بعد اسرائیلی ٹال مٹول اور مخالفت کے بیچ ممکن بنائی گئی ہے۔
ایسا نظر آ رہا ہے کہ رکاوٹیں دور کرنے کے سلسلے میں وساطت کاروں کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ایک اسرائیلی سیاسی ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ ملبہ اٹھانے کے لیے اس مشینری کے داخلے کی اجازت معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist